چھوٹے تاجروںکی مدد کیلےے سائٹ کا تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سائٹ ایسوسیشن کے چیئرمین عبدالرحمن راجپوت کی ہدایت پر سائٹ کے وفد نے شرکت کی۔ وفد کی قیادت وائس چیئرمین احسن معید شیخ ایڈووکیٹ، ایگزیکٹو ممبر حسن ضیاءجعفری اور سیکرٹری رافع قریشی شامل تھے۔ ویمن چیمبر آف کامرس کی چیف پیٹرن میڈم شاہدہ اور وائس پیٹرن میڈم روزینہ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اسٹیٹ بینک
آف پاکستان حیدرآباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر عادل ظہور نے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر صبغت اللہ نوناری بھی ہمراہ تھے۔اجلاس میں چھوٹے تاجروں کی مدد اور چھوٹے کاروبار کو بڑے میں تبدیل کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے چھوٹے تاجروں کو قرضے اور مدد فراہم کرنے کے لیے کمرشل بینکوں اور مالیاتی اداروں کے تعاون سے ایک پروگرام کرنے کی دعوت دی جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر نے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور پروگرام کے حوالے سے اہم نکات پر بھی روشنی ڈالی۔اس میٹنگ میں آئندہ ہونے والے پروگرام کی جگہ کا تعین بھی کیا گیا اور پروگرام کی تاریخ کا بھی باقاعدہ جلد اعلان کیا جائیگا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کی جانب سے ۸ اور ۹ فروری کو مٹیاری میں سندھ گورنمنٹ اور اسٹیٹ بینک کے توسط سے ہونے والے ایگریکلچرل پروگرام میں شرکت کرنے کی دعوت بھی دی گئی۔ ویمن چیمبر آف کامرس کے وفد نے خطے میں خواتین کو بااختیار بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔میٹنگ کے دوران ایجنڈے میں چھوٹے تاجروں کو اکٹھا کرنے اور چھوٹے کاروبار کو بڑے کاروبار میں تبدیل کرنے کی طرف راغب کرنے کی حکمت عملی پر توجہ مرکوز کی گئی۔ میٹنگ مقامی معیشت کو فروغ دینے اور سائٹ ایریا اور پورے حیدرآباد میں کاروباری ترقی کو فروغ دینے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری چھوٹے تاجروں اور صنعت کاروں کے لیے مواقع پیدا کرنے کے لیے سرکاری اداروں، تجارتی بینکوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے
سائٹ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کرنے کی کرنے کے کے لیے
پڑھیں:
بلوچستان کے 25 اضلاع میں لوکل گورنمنٹ کے ضمنی انتخابات آج منعقد ہوں گے
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کے 25 اضلاع میں آج 26 جنوری 2025ء بروز اتوار کو لوکل گورنمنٹ کے ضمنی انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ان انتخابات میں 50 جنرل وارڈز کے لیے 167 امیدوار مد مقابل ہیں۔
انتخابات کے لیے انتخابی اور سیکیورٹی کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ پولنگ کے لیے ضروری سامان ہفتہ کے روز پریذائیڈنگ افسران کے حوالے کیا جا چکا ہے۔
صوبے کے ان 25 اضلاع میں مجموعی طور پر 60 پولنگ اسٹیشنز اور 138 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں، جہاں پر کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 43,784 ہے۔ ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔