سیلزٹیکس قوانین میںترمیم کا نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
اسلام آباد(صباح نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے ٹیکس چوری روکنے کے لیے سیلزٹیکس قوانین میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق
مینوفیکچررز کے لیے ماہانہ گوشواروں میں اشیا اور سپلائی کی تفصیلات کی فراہمی لازمی قرار دی گئی ہے لہٰذا ڈسٹری بیوٹرز اورہول سیلرز اس بات کے پابند ہوں گے کہ وہ درآمد کردہ اشیا اور سپلائی کی تفصیلات بتائیں۔ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کا قابل ٹیکس اشیا سپلائی کرنے والے تمام رجسٹرڈ کمرشل امپورٹرز پر بھی اطلاق ہوگا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسلامی نظریاتی کونسل میں 4 اراکین کی تعیناتی کی منظوری
اسلام آباد(نمائندہ جسارت) صدرمملکت آصف علی زرداری نے اسلامی نظریاتی کونسل کے 4 اراکین کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔وفاقی وزارت قانون نے سلامی نظریاتی کونسل میں 4 اراکین کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے رانا شفیق پسروری کو 3سال کے لیے دوسری مرتبہ اسلامی نظریاتی کونسل میں
بطوررکن تعیناتی کی منظوری دے دی۔صدر مملکت کی جانب سے صاحبزادہ حافظ محمد امجد، سید سعید الحسن اورسید عتیق الرحمن بخاری کو بھی اسلامی نظریاتی کونسل میں بطور اراکین تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔وفاقی وزارت قانون سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چاروں اراکین کو تین سال کے لیے تعینات کردیا گیا ہے۔