عدالت عظمیٰ، 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق سماعت کےلیے خصوصی انتظامات
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ میں 26ویں آئینی ترمیم کے مقدمات کی سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ کی عمارت میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔عدالت عظمیٰ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لارجر بینچ 27 جنوری کو عدالت عظمیٰ
میں 26ویں آئینی ترمیم کے مقدمات کی سماعت کرے گا، فریقین کی سہولت اور عدالتی امور کو خوش اسلوبی سے چلانے کے لیے پیر کوعدالت عظمیٰ میں سیکورٹی بہتر بنانے کے لیے خصوصی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ کمرہ عدالت نمبر 2 میں بیٹھنے کی محدود گنجائش کے پیش نظر عدالت عظمیٰ کی طرف سے جاری کیے جانے والے خصوصی حفاظتی پاس کے ذریعے داخلے کو ریگولیٹ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پیر کو صرف ان افراد کو داخل ہونے کی اجازت ہوگی جن کے مقدمات عدالت میں طے ہوں گے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ عدالت عظمیٰ کی کارروائی کے لیے باقاعدگی سے آنے والے وکیلوں اور صحافیوں کو بھی کورٹ روم نمبر2 میں داخل ہونے کے لیے پاس جاری کیے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ دیگر وکلا اور صحافی جنہیں پاس جاری نہیں کیے جا سکے انہیں کورٹ روم نمبر6 اور7 میں آڈیو کی سہولت دی جائے گی، سائلین کو بیگ کی تلاشی کے بعد کورٹ بلڈنگ میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ترجمان عدالت عظمیٰ نے بتایا کہ کمرہ عدالت کے اندر موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی، سائلین سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ سیکورٹی عملے کے ساتھ تعاون کریں گے۔
26 ویں ترمیم
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عدالت عظمی کے لیے
پڑھیں:
پی ٹی آئی نے بھی 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) تحریک انصاف نے بھی 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق تحریک انصاف نے وکیل سمیر کھوسہ کے ذریعے سپریم کورٹ میں 26 ویں ترمیم کے خلاف درخواست دائر کی جس میں ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پارلیمنٹ آئین کے بنیادی خدوخال کو تبدیل نہیں کرسکتی، عدلیہ کی آزادی آئین کا بنیادی جزو ہے اور عدلیہ کی آزادی کے خلاف کوئی ترمیم نہیں کی جا سکتی، اس لئے آئینی ترمیم اختیارات کی تقسیم کے آئینی اصول کے خلاف ہے۔
تحریک انصاف نے اپنی درخواست میں 26 ویں آئینی ترمیم پر فیصلے تک قائم جوڈیشل کمیشن کو ججز کی تعیناتی سے روکنے کی بھی استدعا کی ہے۔
واضح رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف اس سے قبل سپریم کورٹ میں 15 درخواستیں دائر ہوچکی ہیں۔
ایڈیشنل رجسٹرار کیخلاف توہین عدالت کیس، جسٹس منصور علی شاہ کا بینچ کے 2 ججز پر اعتراض
مزید :