جماعت اسلامی کے تحت دریائے سندھ پر غیر قانونی نہریںبنانے کیخلاف پانی کانفرنس کے حوالے سے امیر جماعت اسلامی حیدرآبادحافظ طاہر مجیدقیادت میں وفد صدراسمال ٹریڈرز سلیم میمن، سابق ایکسیئن عاشق علی لکھن، حاجی معین شیخ، نواب زبیر خان ،حاجی نثار احمد ودیگر کو دعوت نامہ دے رہے ہیں

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے تحت دریائے سندھ پر غیر قانونی 6کینال بنانے کے خلاف کل26جنوری بروز اتوار حیدرآباد میں ہونے والی پانی کانفرنس کے حوالے سے جماعت اسلامی حیدرآباد کا وفد زیر قیادت حافظ طاہر مجید امیر جماعت اسلامی حیدرآباد کا سیاسی،آبادگار، وکلائ، تاجر برادری، اسمال چیمبر آف کامرس،سائٹ ایسوسی ایشن، صحافتی تنظیموںکے رہنما ﺅںسے ملاقات اور سیمینار کے دعوت نامے دیے۔وفد میں نائب امیر جماعت اسلامی حیدرآباد عبدالقیوم شیخ، جنرل سیکرٹری حنیف شیخ اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ سفیان بھی موجود تھے۔ امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید نے وفد کے ہمراہ صدر چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹر ی سلیم میمن، سابق صدر فاروق شیخانی،
سابق نائب ناظم نواب راشد علی خان، صدر دیلداس کلب حیدرآباد حاجی نثار احمد میمن، سندھ محکمہ آبپاشی کے سابق ایکسیئن عاشق علی لکھن، سابق سٹی ناظم حاجی معین شیخ، سندھ آباد گار اتحاد کے صدر نواب زبیر خان تالپور، حاجی خیر محمد کھوکھر، سائٹ ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین احسن معید، ہائی کورٹ بار کے وکلاءسمیت سیاسی، سماجی رہنما ¶ں کو دریائے سندھ پر غیر قانونی 6کینال بنانے کے خلاف 26جنوری بروز اتوار رائل تاج ہوٹل حیدرآباد میں ہونے والی پانی کانفرنس کے دعوت نامہ دیے۔ اس موقع پر ضلعی امیر حافظ طاہر مجید نے کہا کہ سندھو دریا پر مزید نئے ڈیم اور نہروں کی تعمیر سے نہ صرف سندھ کی معیشت کو نقصان پہنچے گا، بلکہ سندھ کی تہذیب اور اس کے ساتھ ساتھ انڈس ڈیلٹا، جو دنیا کا پانچواں سب سے بڑا ڈیلٹا ہے کا وجود ختم ہونے کے بھی امکانات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی اور سندھ کے عوام کبھی بھی اپنے حقوق اور وسائل سے دستبردار نہیں ہونگے، نہ ہی سندھو دریا پر ناجائز قبضہ برداشت کریں گے کیوں کہ یہ سندھ کے کروڑوں لوگوں کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی حیدرآباد امیر جماعت اسلامی حافظ طاہر مجید

پڑھیں:

عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے

لاہور (نمائندہ جسارت) عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے3 195ء کے شہدا کی طرح کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ کاتب وحی، فاتح قبرص و شام سیدنا امیر معاویہؓ کی سیاست نے عالم اسلام میں ایک مثال قائم کی، سیدنا امیر معاویہؓ کے دور حکومت میں فتنوں نے سر اٹھایا لیکن حضرت امیر معاویہؓ کی حکمت عملی سے اسلامی حکومت کوغیر مستحکم ہونے سے بچالیا گیا اور ان فتنوں کا پوری قوت کے ساتھ قلع قمع کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں ، علما کرام ، خطبا عظام اور مبلغین نے اپنے اپنے خطبات جمعۃالمبارک اور بیانات میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ سیدنا ابوبکرصدیق ؓنے جھوٹے مدعی نبوت کا قلع قمع کرکے تحریک ختم نبوت کے سپہ سالارہونے کا پورا پورا حق ادا کر دیا اور مسلیمہ کذاب سمیت کئی مرتدین کو جہنم کی گھاٹیوںکی راہ دکھائی ۔مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری،نائب امیر حاجی عبداللطیف خالد چیمہ، میاں محمد اویس، مولانا محمد مغیرہ، سید عطا المنان بخاری، مولانا تنویر الحسن احرار، قاری محمد قاسم بلوچ، قاری ضیا اللہ ہاشمی، مولانا محمد الطاف معاویہ، قاری محمد صفوان یوسف اور دیگر نے کہا کہ سیدنا امیر معاویہؓنے اسلام کی سربلندی کے لیے کسی قسم کی قربانی دینے سے کبھی دریغ نہیں کیا ۔آپ کی زندگی کے ہرپہلومیںامت مسلمہ کی رہنمائی ملتی ہے ،آج کے مسلم حکمران سیدنا امیر معاویہ ؓ کا طرز حکمرانی اپناکر اسلام کاکھویا ہوا مقام واپس دلواسکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ تمام صحابہ کرام ؓ ستاروں کی مانند ہیں ان کی پیروی کرنے میں ہی دنیاوآخرت کی بھلائی ہے ۔خطباء احرار نے مارچ 1953ء کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاریؒ نے فرمایا تھا کہ شہدائے ختم نبوت کا میں وارث ہوں میدان محشرمیں حضورنبی کریمﷺ سے ان کی شفاعت کرواؤں گا۔احرار کے رہنماؤں نے کہا کہ مجلس احرار اسلام آخری قادیانی کے مسلمان ہونے تک اپنی دعوتی جد و جہد کو جاری رکھے گی۔

متعلقہ مضامین