صدر مملکت نے آصف بشیرکو ستارہ امتیاز عطا کردیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
اسلام آباد(اے پی پی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوان صدر میں ایک خصوصی تقریب کے دوران
آصف بشیر کو خدمات عامہ کے شعبہ میں ان کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز عطاکیا۔ آصف بشیر نے حج مشن 2024ء میں بطور حج معاون خدمات انجام دیتے ہوئے دوران حج منیٰ میں متعدد حجاج کرام کی جان بچائی تھی،شدید گرمی کے باعث بے ہوش ہونے والے 26 حاجیوں کو اسپتال پہنچایا تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خواجہ آصف کی رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری،دلائل طلب
ملک اشرف : وزیر دفاع خواجہ آصف کی رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری ,الیکشن ٹرنیونل نے قابل سماعت ہونے پر مزید دلائل طلب کر لیئے ۔
جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے تحریک انصاف کی رہنما ریحانہ امتیاز ڈار کی انتخابی عذرداری پر سماعت کی ،جس میں خواجہ محمد آصف کی سیالکوٹ این اے 71 سے کامیابی کو چیلنج کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر خواجہ آصف کے وکیل بیرسٹر عظمت حارث نے انتخابی عذرداری کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ اُن کے موکل کے مدمقابل ریحانہ امتیاز ڈار نے انتخابی عذرداری دائر کرتے وقت قانونی تقاضے پورے نہیں کئے۔ انتخابی عذرداری دائر کرتے وقت دیا گیا بیان حلفی بھی قانون کے مطابق نہیں اور دستخط بھی جعلی ہیں۔ وکیل نے استدعا کی کہ انتخابی عذرداری کی درخواست ناقابل سماعت ہے۔ اس لئے اسے خارج کیا جائے۔ ریحانہ امتیاز ڈار کی انتخابی عذرداری میں یہ نشاندہی کی گئی کہ فارم 45 کے مطابق ریحانہ ڈار نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے ،لیکن فارم 47 میں خواجہ محمد آصف کو کامیاب قرار دے دیا گیا۔
لاہور ، 239 ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق274 زخمی
Ansa Awais Content Writer