تعلیم کاعالمی دن‘ الخدمت کے تحت تقریب‘ ماہرین کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
لاہور (نمائندہ جسارت) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام تعلیم کے عالمی دن پرفروغ تعلیم کیلیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مرکزی سیکرٹری جنرل وچیئرمین ایجوکیشنل پروگرام سید وقاص جعفری، نائب صدر ڈاکٹر مشتاق مانگٹ، نیشنل ڈائریکٹر الخدمت ایجوکیشن پروگرام ڈاکٹر احمد جبران بلوچ، ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر عبد الحمید، محمد شاہد، سعدیہ ناز، سید کشف
احمد سمیت ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔ سید وقاص جعفری نے کہاکہ تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی کی بنیاد ہے، یہ وہ طاقت ہے جو افراد کو خودمختار، معاشرے کو مضبوط اور قوم کو روشن مستقبل کی طرف گامزن کرتی ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن ہمیشہ سے تعلیم کے فروغ کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل رکھتے ہوئے ملک بھر میں بچوں کے لیے اسکولز، اسکالرشپ پروگرامز اور ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز، چائلڈ پروٹیکشن سینٹرز کے ذریعے تعلیم کے میدان میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ بنو قابل کی صورت لانچ ہونے والا نیا پروگرام نوجوانوں کیلیے بہت بڑی امید بنا جس کے ذریعے50 ہزار نوجوان آئی ٹی سمیت مختلف اسکل سیکھ کر اپنے معاش کا آغازکرچکے ہیں۔ الخدمت اکیڈمک اسکالر کے تحت1341 اسکالرز کو سہ ماہی بنیاد پر فنانشل سپورٹ فراہم کی جا رہی ہے‘ الخدمت فاؤنڈیشن کے 86 چائلڈ پروٹیکشن سینٹرز،99 اسکل ڈویلپمنٹ سینٹرز اور 64 الخدمت اسکولز ہیں جن سے ہزاروں طلبہ وطالبات مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم کے ذریعے نہ صرف غربت کا خاتمہ ممکن ہے بلکہ یہ ایک پرامن اور ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل میں بھی بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ ہر بچے کو تعلیم تک رسائی فراہم کرنا نہ صرف ان کا حق ہے بلکہ بحثیت قوم ہماری اجتماعی ذمہ داری بھی ہے۔ ڈاکٹرمشتاق مانگٹ نے کہا کہ تعلیم صرف کتابوں تک محدود نہیں، بلکہ یہ افراد کی کردار سازی، ان کی تخلیقی صلاحیتوں کے فروغ اور انہیں دنیا کے بدلتے حالات کا سامنا کرنے کے قابل بناتی ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن مستقبل میں بھی تعلیمی منصوبوں کے ذریعے ملک کے ہر بچے تک علم کا نور پہنچانے کی جد وجہد جاری رکھے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تعلیم کے
پڑھیں:
چائنا میڈیا گروپ نیوز اینڈ نیو میڈیا سینٹر کی جانب سے 2025 کے اختراعی پروگرامز کی فہرست کا اجرا
چائنا میڈیا گروپ نیوز اور نیو میڈیا سینٹر کی 2025 کے اختراعی پروگراموں کی ریلیز تقریب بیجنگ میں منعقد ہوئی، جہاں 34 مربوط میڈیا پروگرام پروجیکٹس کی نقاب کشائی کی گئی۔ چائنا میڈیا گروپ کےصدرشن ہائی شیونگ، بین الاقوامی تجارت کے فروغ کے لیے چائنا کونسل کے چیئرمین رن ہونگ بن،صوبۂ حہ بے کی پارٹی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ چھانگ بن ، اور صوبۂ شائن شی کی پارٹی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ سون ڈا گوانگ نے اس تقریب میں شرکت کی اور مشترکہ طور پر چائنا میڈیا گروپ نیوز اینڈ نیو میڈیا سینٹر کی کے2025 کے اختراعی پروگرامز کی فہرست جاری کی۔
اس فہرست کو چار ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے، جس میں ماحولیاتی تحفظ، قومی معیشت میں نئے گرما گرم موضوعات اور لوگوں کی روزی روٹی، بہترین روایتی چینی ثقافت، مصنوعی ذہانت سمیت جدید ترین ٹیکنالوجیز وغیرہ شامل ہیں۔ چائنا میڈیا گروپ کے متعلقہ محکموں کے سربراہان،چین کی وزارت ثقافت و سیاحت اور نیشنل فارسٹری اینڈ گراس لینڈ ایڈمنسٹریشن کے متعلقہ محکموں کے سربراہان، بائٹ ڈانس اور ریڈ نوٹ سمیت سی ایم جی کے تعاون کے پلیٹ فارمز اور متعلقہ چینی اور غیر ملکی کمپنیوں کے نمائندوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔