پی ٹی آئی کے جنید اکبر بلامقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخب
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) حکومت اور تحریک انصاف نے اتفاق رائے سے جنید اکبر کو بلامقابلہ چیئرمین پی اے سی منتخب کرلیا گیا۔ ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے پی ٹی آئی کے جنید اکبر کا نام چیئرمین کے لیے تجویز کردیا جبکہ ن لیگ کے سینیٹر افنان اللہ خان، قاسم نون اور پی ٹی آئی کے ریاض فتیانہ نے بھی جنید اکبر کے نام کی تائید کردی۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اراکین کی تائید کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے جنید اکبر کو بلا مقابلہ چیئرمین پی اے سی منتخب کرلیا گیا۔ نومنتخب
چیئرمین پی اے سی جنید اکبرخان کا کہنا تھا کہ تمام اراکین کو ساتھ لے کر چلوں گا۔ خیال رہے تحریک انصاف نے شیخ وقاص اکرم کی جگہ جنید اکبر کو نامزد کیا تھا جبکہ عادل بازئی کا نام بھی پینل میں شامل تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جنید اکبر پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
حکومت اور اپوزیشن میں معاملات طے پا گئے، پی اے سی کا اجلاس طلب ،، جنید اکبر یا حامد ڈوگر کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنائے جانے کا امکان
حکومت اور اپوزیشن میں معاملات طے پا گئے، پی اے سی کا اجلاس طلب ،، جنید اکبر یا حامد ڈوگر کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنائے جانے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) سپیکر قومی اسمبلی کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے انتخاب کےلئے اپوزیشن ارکان کا پینل موصول ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن پارٹی کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے پانچ رکنی پینل کے نام سپیکر کو بھجوائے،پینل میں جنید اکبر،عامر ڈوگر،شیخ وقاص اکرم،خواجہ شیراز اور عمر ایوب کے نام شامل ہیں ،
سپیکر قومی اسمبلی کو چیئرمین کے انتخاب کےلئے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
پبلک اکائونٹس کمئٹی کا اجلاس آج دوپہر دوبجکر تیس منٹ پر طلب کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں چئیرمین پی اے سی کا انتخاب ہوگا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پی اے سی ممبران کو اجلاس سے متعلق اگاہ کردیا۔