۔26ویں آئینی ترمیم کیخلافایک اور درخواست دائر
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف عدالت عظمیٰ میں ایک اور درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست ایڈووکیٹ وسیم عباس کی جانب سے دائر
کی ہے۔ درخواست میں وفاقی حکومت، ا سپیکر اسمبلی جوڈیشل کمیشن اور اٹارنی جنرل پاکستان کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت عظمیٰ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ 26 ویں آئینی ترمیم براہ راست بنیادی حقوق اور عدلیہ کی آزادی کے خلاف ہے، 26 ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
تحریک انصاف نے 26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی
تحریک انصاف نے 26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس)26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں درخواست وکیل سمیر کھوسہ کے ذریعے دائر کی جس میں 26 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کیا گیا ہے۔
دائر خواست میں موقف اپنایا گیا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے تحت ہونے والے تمام اقدامات کالعدم قرار دیئے جائیں، پارلیمنٹ آئین کے بنیادی خدوخال کو تبدیل نہیں کر سکتی، عدلیہ کی آزادی آئین کا بنیادی جزو ہے، عدلیہ کی آزادی کے خلاف کوئی ترمیم نہیں کی جا سکتی، آئینی ترمیم اختیارات کی تقسیم کے آئینی اصول کے خلاف ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ 26 ویں آئینی ترمیم کالعدم قرار دی جائے اور چھبیسویں آئینی ترمیم پر فیصلے تک قائم جوڈیشل کمشین کو ججز تعیناتی سے روکا جائے۔