Jasarat News:
2025-01-26@06:39:23 GMT

ترک صدر آئندہ ماہپاکستان کا دورہ کریں گے

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان 12 سے 13 فروری تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ
ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان 12 سے 13 فروری تک پاکستان کا دورہ کریں گے اور ان کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد بھی آئے گا۔ ترک صدر کے دورہ پاکستان کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے اسٹریٹجک کونسل کا اجلاس ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر طیب اردوان مشترکہ طور پر اجلاس کی صدارت کریں گے۔ پاکستان اور ترکیے کے دوران اعلیٰ سطح کے اسٹریٹجک تعاون کونسل کا یہ 7واں اجلاس ہو گا۔
ترک صدر

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کریں گے

پڑھیں:

ٹیکساس، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا وزراء کے ہمراہ ابن سینا فاؤنڈیشن کا دورہ

دورے کے دوران روپانی فاؤنڈیشن کے چئیرمین نصر الدین روپانی اور ابن سینا فاؤنڈیشن کے سی ای او ڈاکٹر نعمت شاہ نے وزیر اعلیٰ اور ان کے وفد کو فاؤنڈیشن کی جانب سے فراہم کی جانے والی صحت اور کمیونٹی خدمات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیر سیاحت غلام محمد، وزیر منصوبہ بندی راجہ ناصر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ڈویلپمنٹ) گلگت بلتستان مسٹر مشتاق، اور سیکرٹری حکومت گلگت بلتستان عثمان احمد کے ہمراہ ہیوسٹن ٹیکساس میں ابن سینا فاؤنڈیشن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کونسلر جنرل آف پاکستان محمد آفتاب چوہدری بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران روپانی فاؤنڈیشن کے چئیرمین نصر الدین روپانی اور ابن سینا فاؤنڈیشن کے سی ای او ڈاکٹر نعمت شاہ نے وزیر اعلیٰ اور ان کے وفد کو فاؤنڈیشن کی جانب سے فراہم کی جانے والی صحت اور کمیونٹی خدمات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ابن سینا فاؤنڈیشن کے بورڈ ممبر موسیٰ بھایانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔   وزیر اعلیٰ نے نصر الدین روپانی کی قیادت میں فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحت اور سماجی ترقی کے شعبوں میں فراہم کی جانے والی خدمات قابل تحسین ہیں، جنہوں نے ضرورت مند کمیونٹیز پر گہرا اثر چھوڑا ہے۔ روپانی فاؤنڈیشن اور گلگت بلتستان کے درمیان طویل المدتی تعاون کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیر اعلیٰ نے فلاحی اقدامات کی تعریف کی، جو مقامی اور عالمی سطح پر پسماندہ آبادیوں کی مدد کے لیے سرگرم ہے۔ یہ دورہ گلگت بلتستان میں صحت اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے فلاحی اور ترقیاتی تنظیموں کے ساتھ شراکت داری کے عزم کو واضح کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور بنگلا دیش کے فوجی وفد کے دوروں سے بھارت بوکھلا ہٹ کا شکار
  • چین میں پاکستانی سفیر کی  چینی شہر یوں کو نئے چینی سال کی مبارکباد
  • ترک صدر کے آئندہ ماہ دورہ پاکستان کا امکان
  • ترک صدر رجب طیب اردوان آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
  • ترک صدر رجب طیب اردوان فروری میں پاکستان کا دورہ کرینگے
  • ٹیکساس، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا وزراء کے ہمراہ ابن سینا فاؤنڈیشن کا دورہ
  • ترک صدر رجب طیب اردوان آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے،دونوں ممالک کا اعلی سطح اسٹریٹجک کونسل کا اجلاس شیڈول
  • ترک صدر رجب طیب اردوان آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
  • ایرانی پارلیمنٹ کے اعلیٰ سطحی وفد کا دورہ پاکستان، خانہ فرہنگ کراچی میں تقریب، ویڈیو