اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف اورآذربائیجان کے ہم منصب مشترکہ کمیشن کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

فیض آباد دھرنے پر کمیشن بنا تو وہ بتاؤں گا وزیر دفاع جس کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے، حامد رضا

وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے رہنما صاحبزادہ حامد رضا  کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع کو علم ہونا چاہیے فیض آباد دھرنے پر گولیاں ان کی حکومت نے چلائی تھیں۔

اپنے بیان میں حامد رضا نے کہا کہ  فیض آباد دھرنوں پر کمیشن بنانا چاہتے ہیں تو بنائیں میں بھی کمیشن میں جاؤں گا، اس کمیشن میں وہ وہ بتاؤں گا وزیر دفاع جس کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ جو بھی جوڈیشل کمیشن بنانا چاہتے ہیں بنا لیں، کمیشن بنانا ہے تو پھر 14-2013 سے نہیں اصغر خان کیس سے کمیشن بنائیں، جہاں سے پاکستان کا سیاسی نظام گندا ہوا اس جڑ کو پکڑیں۔

انہوں نے کہا کہ افتخار چوہدری کی تحریک کے اوپر بھی جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے، ہمارا مستقبل روشن ہے، باقی میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

متعلقہ مضامین