Jang News:
2025-01-25@04:13:24 GMT

کراچی، گلشن معمار میں شادی ہال میں آگ لگ گئی

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT

کراچی، گلشن معمار میں شادی ہال میں آگ لگ گئی

فائل فوٹو

کراچی کے علاقے گلشن معمار میں شادی ہال میں آگ لگ گئی، 3 فائر ٹینڈر آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ کی اطلاع ملتے ہی 3 فائر ٹینڈر موقع پر روانہ کردیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ابھی تک کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

امریکہ: رہائشی کمپلیکس میں آگ، چار ہلاک

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 جنوری 2025ء) خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی ریاست میسوری کے انڈیپنڈینس نامی شہر کے انڈی رِج اپارٹمنٹس میں یہ آگ بدھ کو مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بجے کے قریب لگی۔ انڈپینڈنس میں فائر بریگیڈ کے سربراہ جمی واکر نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ آگ بجھانے کے بعد تین اور آٹھ سال کی عمر کے بچوں سمیت چار افراد کی لاشیں ملیں۔

(جاری ہے)

واکر نے مزید بتایا کہ آگ سے دو درجن رہائشی یونٹوں کو نقصان پہنچا ہے، مزید یہ کہ آگ بجھانے والے عملے نے چار گھنٹے کی جدو جہد کے بعد اس آگ پر قابو پایا۔

لاس اینجلس: آگ کی شدت اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

لاس اینجلس: آگ کے سبب ہلاکتیں 16، ڈیڑھ لاکھ بے گھر، ٹرمپ کی تنقید

واکر کے مطابق 32 دیگر افراد بے گھر ہو گئے ہیں اور آگ بجھانے کے عمل کے دوران دو فائر فائٹرز بھی جھلس گئے۔ ریڈ کراس نے وہاں ایک ہنگامی پناہ گاہ قائم کی ہے۔

ا ب ا/ع ت (اے پی)

متعلقہ مضامین

  • غزہ سیز فائر، آج مزید 4 اسرائیلی خواتین رہا ہوں گی
  • کراچی، شادی کی تقریب میں فائرنگ، دوسرا زخمی بچہ بھی دم توڑ گیا
  • گلشن اقبال ٹاؤن ،ناکارہ گاڑیوں کو قابل استعمال بنا دیا گیا
  • گلشن حدید میں ڈکیت گھرسے 95لاکھ روپے لوٹ کرفرار
  • کراچی: سرجانی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے کمسن بچہ جاں بحق، 2 افراد زخمی
  • کراچی سے لڑکی کے لاپتا ہونے کا ڈراپ سین، چوکیدار سے متعلق بیان بھی سامنے آگیا
  • کراچی، گلشن اقبال سے لاپتہ 15 سالہ لڑکی نوشہرو فیروز سے بازیاب
  • امریکہ: رہائشی کمپلیکس میں آگ، چار ہلاک
  • لاس اینجلس میں ایک اور جگہ آگ بھڑک اٹھی