Express News:
2025-01-25@01:13:31 GMT

معاشی ترقی کی رفتار تیزی کی جانب گامزن

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT

عالمی بینک پاکستان میں دس برس کے دوران بیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، دس سالہ شراکت داری فریم ورک میں 6 اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے،پاکستان ان شاء اللہ یقیناً معاشی بلندیوں کو چھوئے گا ، ہم مل کر پاکستان کو عظیم بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی بینک کے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کے افتتاح کے بعد تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

حقیقت یہ ہے کہ پاکستان نے گزشتہ کچھ عرصے میں اپنی اقتصادی صورتحال کی بہتری بالخصوص شرح سود کو کم کرنے کے حوالے سے جو اقدامات اٹھائے ہیں اور اس سلسلے میں جو نتائج حاصل کیے ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔ ابھی بہت پرانی بات نہیں کہ ملک کی اقتصادی صورتحال اس قدر بگڑ چکی تھی کہ اس کے ڈیفالٹ کرجانے کی باتیں ہونے لگی تھیں، مہنگائی روزانہ کی بنیاد پر بڑھ رہی تھی اور غریب آدمی کا جینا مشکل ہو چکا تھا۔

اس تمام تر صورتحال سے ایک دم نکلنا تو خیر ناممکن سی بات تھی لیکن ایک بدترین صورتحال کا مقابلہ کرنا اور پھر تیزی سے بہتری کی جانب سفر کرنا بھی یقیناً کوئی آسان بات نہ تھی۔ بلاشبہ اب تک کی حاصل ہونے والی کامیابیاں ایک مستحکم معاشی حکمت عملی اور موثر پالیسی سازی کا نتیجہ ہیں، جنھوں نے مالیاتی استحکام اور اقتصادی ترقی کے لیے راستہ ہموار کیا ہے۔

اسی طرح حکومت نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے قیام کی منظوری دے کر سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کا اہم قدم اٹھایا ۔ عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا باضابطہ اجراء کردیا ہے۔ دستاویز کے مطابق 2026 سے 2035 کے دوران پاکستان کے لیے اہم سماجی و معاشی اہداف مقرر کیے گئے ہیں جب کہ عالمی بینک اگلے دس سال کے دوران پاکستان کو 20 ارب ڈالر فنڈز فراہم کرے گا۔

غربت، چائلڈ اسٹنٹنگ میں کمی اور موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنا، کلین انرجی، بہتر ایئر کوائلٹی، عوامی شمولیت کے ذریعے پائیدار ترقی، نجی سرمایہ کاری، روزگار اور تجارت میں اضافہ بنیادی اہداف میں شامل ہیں۔عالمی بینک نے بتایا کہ حکومت نے مالیاتی، توانائی اور کاروباری شعبے میں اصلاحات متعارف کرائی ہیں جس کا مقصد معاشی ترقی کی رفتار تیز کرنا ہے تاہم ماضی کی ناکامیوں کی وجہ سے اعتماد کا فقدان پایا جاتا ہے۔

پاکستان میں دوست ممالک کی جانب سے 27 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں سے سعودی عرب نے پانچ ارب ڈالر، یو اے ای اور کویت نے 10، 10 ارب ڈالر جب کہ آذربائیجان نے دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ یعنی مواقعے پاکستان کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں، پالیسی ریٹ کی کمی سے کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آئے گی، ملک میں بیرونی سرمایہ کاری آرہی ہے جب کہ یہ وہ تمام اعشاریے ہیں جو حکومتی اصلاحات کے نتیجے میں سامنے آرہے ہیں۔ پچھلی حکومت نے چین کو مجبور کردیا تھا کہ وہ سی پیک سے ہاتھ کھینچ لے وہ دوبارہ سی پیک فیز ٹو کے لیے پوری طرح آمادہ ہے اور پاکستان کے ساتھ پانچ نئے کوریڈورز شروع کرنے کے لیے اپنی حمایت کی یقین دہانی کراچکا ہے۔سعودی کان کنی کی کمپنی منارا منرلز کی طرف سے بلوچستان میں ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری کی خبر خوش آیند ہے۔

سعودی کمپنی نو ارب ڈالر کے عوض 10سے 20فیصد حصص خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ سعودی کمپنی کی سرمایہ کاری سے نہ صرف اس منصوبے میں تیزی آئے گی بلکہ دیگر غیر ملکی کمپنیاں بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کی طرف راغب ہوسکتی ہیں۔ ویسے تو شرح سود، شرح نمو اور افراط زر جیسے الفاظ کا سر ا کسی بھی ملک کی اقتصادی صورتحال سے ہی جا کر ملتا ہے۔ یعنی کسی ایک چیز کا درست ہونا دوسری پر خودبخود اثر انداز ہو جاتا ہے۔ ہمارے ہاں بھی مہنگائی کی شرح میں کمی نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو موقع فراہم کیا کہ وہ سود کی شرح کو کم کر سکے۔

اس کے علاوہ، حکومت کی جانب سے مالیاتی خسارے کو کنٹرول کرنے کے لیے سخت اقدامات کیے گئے، جن میں بجٹ خسارے کو کم کرنے اور غیر ضروری اخراجات کو محدود کرنے پر توجہ دی گئی۔ ان اقدامات نے معیشت پر دباؤ کو کم کیا اور سرمایہ کاری کے لیے زیادہ سازگار ماحول پیدا کیا۔اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 25-2024 کی پہلی ششماہی میں براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری سالانہ 20 فیصد بڑھ گئی۔پاکستان کا دسمبر 2024 کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 582 ملین ڈالر تک جا پہنچا جس کو ماہرین ملکی معیشت میں نئے انقلاب کی علامت قرار دے رہے ہیں۔

عالمی اقتصادی فورم نے گلوبل رسک رپورٹ 2025 جاری کر دی جس میں پاکستان کی معاشی صورتحال پر قابل اطمینان نقطہ نظر اور اعتماد کا اظہارکیاگیاہے۔ رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ معاشی چیلنجز کے باوجود پاکستان معاشی استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے، اس ملک نے کڑے چیلنجز کے باوجود درست اقدامات کی بدولت معاشی کامیابیاں حاصل کیں۔ڈبلیو ای ایف نے خطے میں اسلحے کی دوڑ کے باوجود پاکستان کی محتاط سوچ کی تعریف کی اوراسے لائق تحسین قراردیا۔ دنیا بھر میں فوجی بجٹ میں اضافہ ہوا لیکن پاکستان اسلحے کی اس دوڑ کا حصہ نہیں بنا۔شرح سود میں کمی کے عمومی فوائد میں سے ایک یہ بھی ہے کہ لوگوں کی خریداری کی قوت میں اضافہ ہوتا ہے۔

کم سود پر قرضے لینے کی سہولت کے ذریعے وہ ان ضروری اشیاء تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں جو پہلے ان کی پہنچ سے باہر تھیں۔ اس سے مجموعی طور پر زندگی کا معیار بہتر ہوتا ہے اور لوگوں کا اعتماد بحال ہوتا ہے۔مختصراً یہ کہ شرح سود میں کمی معیشت کے تمام پہلوؤں پر مثبت اثر ڈالتی ہے اور عام شہریوں کی زندگی میں خوشحالی کا باعث بنتی ہے۔شرح سود کسی بھی ملک کی معیشت کے لیے ایک اہم عنصر ہے، جو قرضوں، سرمایہ کاری اور مجموعی معاشی سرگرمیوں پر اثر انداز ہوتا ہے، جب مرکزی بینک شرح سود میں کمی کرتا ہے تو اس کے اثرات ہر سطح پر محسوس کیے جاتے ہیں، خاص طور پر عام شہریوں پر۔ پاکستان کو توانائی کے خسارے کا سامنا ہے، قابل تجدید توانائی کے ذرایع میں بھی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے۔ ماضی قریب میں ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر میں خاص طور پر موبائل نیٹ ورکس اور انٹرنیٹ سروسز کی توسیع کے ساتھ نمایاں غیر ملکی سرمایہ کاری دیکھنے میں آئی ہے۔

اس وقت بھی بڑی ٹیلی کام کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہشمند ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ کاروباری ماحول کو بہتر بنانے اور موجودہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھی جائیں۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری بھی سود کی شرح میں کمی کی ایک وجہ بنی۔ برآمدات میں اضافہ، بیرونی سرمایہ کاری میں بہتری اور دوست ممالک سے مالی معاونت نے زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کیا۔ اس استحکام نے روپے کی قدر کو سہارا دیا اور مہنگائی کے دباؤ کو کم کیا، جس سے سود کی شرح کم کرنے میں مدد ملی۔ اس سلسلے میںمالیاتی شعبے کی اصلاحات نے بھی اہم کردار ادا کیا۔

بینکوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے، نادہندہ قرضوں کو کم کرنے اور ڈیجیٹل بینکاری کو فروغ دینے جیسے اقدامات نے معیشت کو جدید خطوط پر استوار کیا۔ ان اصلاحات نے مالیاتی نظام کی کارکردگی کو بڑھایا اور معیشت میں لیکویڈیٹی کو بہتر بنایا، جس نے سود کی شرح کو کم کرنے کے عمل کو تقویت دی۔ ترقی یافتہ ممالک میں ترقی پذیر ممالک سے افرادی قوت کے انخلاء کا مسئلہ بھی گھمبیر ہے۔ یہ عمل صرف اس لیے ہے کہ موخرالذکر ممالک میں ملازمتوں کے مواقعے کم اور اول الذکر ممالک میں زیادہ ہیں جس کی اہم وجہ وہاں صنعت کاری ہے۔

جب تک ترقی پذیر ممالک میں صنعت کاری نہیں ہو گی، یہ عمل جاری رہے گا۔ نیو یارک ٹائمز میں حال ہی میں ایک رپورٹ شایع ہوئی ہے کہ پاکستان کی سب سے زیادہ ایکسپورٹ وہاں کی انفرادی قوت ہے۔ بھلا کیوں؟ اگر پاکستان میں صنعت کاری ہو اور وہاں ملازمت کے مواقعے ہوں تو یہاں سے افرادی انخلاء کیوں ہو؟ پھر ان افراد پر ان غریب ممالک میں تعلیم وغیرہ پر خرچ ہوتا ہے۔ وقت ضیاع ہوتا ہے۔

یعنی ان پر خرچ غریب ممالک کریں اور اس سے استفادہ امیر ممالک کریں۔ بہرحال اس عمل کے جاری رہنے سے کوئی بھی ملک سیاسی، معاشی اور سماجی خودمختاری کا دعویٰ نہیں کر سکتا۔ اس امر کا سدباب نہایت ضروری ہے۔ مشرق ہو یا مغرب، امریکا ہو یا روس، یورپ ہو یا ایشیاء یالاطینی امریکا، ان سب کو باہمی ترقی کے لیے راستے نکالنے ہونگے۔

 عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی بھی ایک مثبت عنصر ثابت ہوئی۔ تیل کی قیمتوں میں کمی نے پاکستان کے درآمدی بل کو کم کیا اور تجارتی خسارے میں کمی کا سبب بنی، جس نے اقتصادی توازن کو بہتر بنایا۔ ان عوامل کے علاوہ، حکومت اور اسٹیٹ بینک نے قلیل المدتی اور طویل المدتی پالیسی اقدامات کا امتزاج استعمال کیا۔ مانیٹری پالیسی میں نرمی، کاروباری طبقے کے لیے قرضوں کی سہولت، اور معاشی ترقی کے منصوبوں پر توجہ جیسے اقدامات نے اس عمل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

مزیدعلاقائی تعاون کو بڑھا کر پاکستان مزید استحکام حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،خطرات کو مواقع میں تبدیل کرنے کی صلاحیت مستقبل کا تعین کرے گی اجتماعی عزم کے ساتھ پاکستان خود کو ابھرتے ہوئے عالمی منظر نامے میں اہم کھلاڑی کے طور پر کھڑا کر سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سرمایہ کاری کی کی سرمایہ کاری پاکستان میں پاکستان کے پاکستان کو عالمی بینک کو کم کرنے سود کی شرح میں اضافہ ممالک میں ارب ڈالر کو کم کر کرنے کے کی جانب ہوتا ہے کو بہتر کم کیا کے لیے

پڑھیں:

ملک دشمن ٹولے کو معاشی استحکام ہضم نہیں ہورہا ،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف ورلڈ بینک کے 10شراکت داری فریم ورک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں پر میڈیا کی تعمیری تنقید گورننس کی بہتری کے لیے بہت ضروری ہے جبکہ ڈیفالٹ کے خواب دیکھنے والے ملک دشمن ٹولے کومعاشی استحکام ہضم نہیں ہو رہا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت اور میڈیا
کا باہمی اعتماد کا رشتہ ہے، میڈیا کی تعمیری تنقید کا حکومت خیر مقدم کرتی ہے، ملک میں اظہارِ رائے کی مکمل آزادی ہے اور حکومت میڈیا کے ریاست کا چوتھا ستوں ہونے پر یقین رکھتی ہے۔وزیرِاعظم نے کہا کہ اڑان پاکستان مقامی طور پر تیار کردہ ملکی ترقی کا منصوبہ ہے جس کو میڈیا اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے کامیاب بنائیں گے، اللہ کے فضل و کرم سے ملکی استحکام کے بعد پاکستان کی ترقی کی رفتار 2018 میں جہاں روکی گئی، وہیں سے دوبارہ شروع ہو چکی، پاکستان نے میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ترقی کا سنہری دور دیکھا اور آج بھی انکی قیادت میں معاشی استحکام کے بعد ترقی کا سفر زور و شور سے جاری ہے۔وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات، چینی، کھاد اور آٹا وغیرہ کی اسمگلنگ کی روک تھام سے قومی خزانے کو فائدہ پہنچا، ترسیلاتِ زر میں اضافہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حکومتی پالیسوں پر اعتماد میں اضافے کی عکاسی ہے، دوست ممالک سے تعلقات میں اضافہ اور سفارتی محاذ پر کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان کا عالمی منظر نامے پر تشخص بحال کیا، چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ثمرات ملنا شروع ہو گئے، محمد نواز شریف اور چینی صدر شی جن پنگ کا پاکستان اور خطے کی ترقی کا خواب تعبیر کے بالکل قریب ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے حکومت دن رات کوشاں ہے، پاکستان کے ڈیفالٹ کے خواب دیکھنے والا ملک دشمن مخصوص ٹولہ بار بار اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کرتا ہے، ایسے عناصر کو پاکستان کا معاشی استحکام اور ترقی ہضم کرنا مشکل ہو رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعلی گلگت بلتستان کی جانب سے ہیوسٹن امریکہ میں سرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد
  • ملک دشمن ٹولے کو معاشی استحکام ہضم نہیں ہورہا ،وزیراعظم
  • وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی عالمی برادری کو بلوچستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
  • پاکستان میں ترقی کی نئی راہیں:عالمی بینک کا 20 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان
  • توانائی کے ماحول دوست منصوبوں کی طرف تیزی سے منتقل ہونا اشد ضروری ہے،قاسم نوید قمر
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مصنوعی ذہانت کے بنیادی ڈھانچے کے لیے نجی شعبے کی جانب سے 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
  • وزیرخزانہ کا سعودی اور قطر کے وزرائے خزانہ سے سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال
  •   پاکستان خوشحالی اور ترقی کے سفر کی طرف تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے،وزیراعظم
  • ملک ترقی کی جانب گامزن ہے،آزاد کشمیر میں دانش اسکولوں کا جال بچھا دیں گے، وزیر اعظم