اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر شاہ محمد شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔خط میں شاہ محمد شاہ نے کہا کہ دریائے سندھ پر متنازع نہریں نکالی جارہی ہیں، دریا کے پانی پر پہلا حق سندھ کے لوگوں کا ہے۔خط کے متن کے مطابق نواز شریف نے پانی کے مسئلے پر 1991ء میں سندھ حکومت اور وفاق کے درمیان ایک معاہدہ کیا تھا،ن لیگ کے مرکزی نائب صدر کے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا کہ معاہدے کی رو سے کسی صوبے کا دوسرے صوبے کے پانی پر کوئی حق نہیں ہوگا۔خط میں سید شاہ محمد شاہ نے کراچی میں پانی کی قلت کا ذکر کرتے ہوئے وزیرِاعظم کی توجہ 1991 کے پانی معاہدے اور سندھ کے حصے کے مطابق کراچی کو پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی طرف دلائی ہے۔ انہوں نے پانی کی فراہمی کے لیے کینجھر جھیل سے کینال بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ کراچی میں پانی کے منصوبے جلد از جلد مکمل کیے جائیں۔

پاک بحریہ کے جہازوں کا بیرون ملک تعیناتی کے دوران عمان کا دورہ

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: شاہ محمد شاہ

پڑھیں:

دریائے سندھ پر قبضے کی اجازت نہیں دینگے ،ڈاکٹرقادرمگسی

محراب پور(جسارت نیوز)سندھ ہماری ماں ہے اور دریائے سندھ ہماری سانس ہے ہم دریائے سندھ سے 6 کینال بناکر دریائے سندھ پر قبضہ نہیں ہونے دیں گے۔سندھ ترقی پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے نوشہرو فیروز میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ دریائے سندھ سندھ اور سندھی قوم کی ملکیت ہے نوشہرو فیروز کے عوام کی لازوال جدوجہد رہی ہے، جمہوریت کی بحالی کیلئے جانیں قربان کیں، اب قربانیوں کا وقت آگیا ہے،آصف زرداری نے اپنی صدارتی نشست بچانے اور بلاول کو وزیر اعظم بنانے کیلئے دریائے سندھ بیچ دیا ہے لیکن دریائے سندھ کسی کی ملکیت نہیں ہے اس کا مالک سندھ ہے، سندھ کی زرعی زمینیں پی پی پی کے حکمرانوں نے غیروں کو دی ہیں،ہم کسی غیر ملکی کو اس پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے،سندھ کے حقیقی قائدین ایس ٹی پی کا ساتھ دیں تاکہ نہروں کے سندھ دشمنوں کے تمام منصوبے ختم ہو جائیں ہم سندھ کی طرف دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دیں گے،اس دن سندھ کے ہزاروں لوگ اکٹھے ہو کر تاریخی احتجاج کریں گے، ہم صدر اور وزیر اعظم کے اقتدار کے ایوانوں کو ہلا کر پوری دنیا کو پیغام دیں گے کہ ظلم ہو رہا ہے، جسکے بعد حکمران مجبور ہو کر نہر کی تعمیر کا منصوبہ ختم کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔اس موقع پر ایس ٹی پی کے وائس چیئرمین انجینئر گلزار سومرو، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالحمید میمن و دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • دریائے سندھ پر متنازع نہریں نکالی جارہی ہیں، شاہ محمد شاہ کا شہباز شریف کے نام خط
  • دریائے سندھ پر متنازع نہریں نکالی جا رہی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کے نام خط
  • پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے دریائے سندھ میں نئی نہریں بنانے کی مخالفت کردی
  • نواب شاہ ،سنی علما کونسل کے تحت کاتب وحی حضرت امیرمعاویہؓ کے یوم وفات پر ریلی نکالی جارہی ہے
  • پیپلزپارٹی دریائے سندھ چھیننے کی سازش کررہی ہے،عوامی تحریک
  • محرابپور،ڈاکٹرقادر مگسی دریائے سندھ پر6 کینال بنانے کیخلاف احتجاجی ریلی سے خطاب کررہے ہیں
  • دریائے سندھ پر قبضے کی اجازت نہیں دینگے ،ڈاکٹرقادرمگسی
  • وفاق اور مقتدر ادارے قوموں کو برابری اوراپنے وسائل پر ملکیت کے حقو تسلیم کریں گے
  • سینیٹ مختلف ممالک میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات پیش،پانی کی تقسیم کے معاملے پر حکومت اور پی پی آمنے سامنے