(ن) لیگ کے مرکزی نائب صدر کے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا کہ معاہدے کی رو سے کسی صوبے کا دوسرے صوبے کے پانی پر کوئی حق نہیں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر شاہ محمد شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔ خط میں شاہ محمد شاہ نے کہا کہ دریائے سندھ پر متنازع نہریں نکالی جارہی ہیں، دریا کے پانی پر پہلا حق سندھ کے لوگوں کا ہے۔ خط کے متن کے مطابق نواز شریف نے پانی کے مسئلے پر 1991ء میں سندھ حکومت اور وفاق کے درمیان ایک معاہدہ کیا تھا۔ (ن) لیگ کے مرکزی نائب صدر کے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا کہ معاہدے کی رو سے کسی صوبے کا دوسرے صوبے کے پانی پر کوئی حق نہیں ہوگا۔ خط میں شاہ محمد شاہ نے یہ بھی کہا کہ اس مسئلے پر جلد مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس بلایا جائے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

جنرل عاصم کی کشمیر کاز سے وابستگی غیر متزلزل: شہباز شریف

 اسلام آباد+ بھمبر  (نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ )  وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یقین دلاتا ہوں کہ افواج پاکستان کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی کشمیر کاز سے وابستگی غیرمتزلزل ہے۔ آزاد کشمیر میں دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خوشی کا مقام ہے کہ آزاد کشمیر میں دانش سکولوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، یہ وہ سکول ہیں، جس کی بنیاد میرے قائد میاں نواز شریف کی سربراہی میں ہم نے پنجاب میں رکھی، ان دور افتادہ علاقوں کیلئے، ان ماؤں کے بیٹوں اور بیٹیوں کے لیے جو انتہائی ذہین ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایسے والدین کے پاس وہ مالی وسائل نہیں تھے جس سے وہ اپنے بچوں کو پڑھا لکھا کر پاکستان کے عظیم معمار بنا سکتے، اور اگر یہ دانش سکول معرض وجود میں نہ آتے تو وہ انتہائی قابل بچے اور بچیاں اپنے دور افتادہ دیہات کی گلیوں اور محلوں کی دھول میں گم ہو جاتے۔  ہمیں اللہ تعالیٰ نے موقع دیا، آج وہ بچے انجینئرز اور ڈاکٹرز بن گئے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جو ہماری مائیں، بزرگ، نوجوان جو آزدای کی جنگ لڑ رہے ہیں، اور کشمیر کی وادی ان کے خون سے سرخ ہو گئی ہے، وہ بھی آج بہت خوش ہوں گے کہ ہمارے بچے، بیٹے اور بیٹیاں آزاد کشمیر میں علم و دانش کے گہوارے میں تعلیم حاصل کریں گے اور عظیم کشمیری اور پاکستانی بنیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایچی سن جیسے کالجز میں امراء کے بچوں کے علاوہ غریب کا بچہ داخلہ نہیں لے سکتا، اس سے بھی بہتر دانش سکولوں میں یتیم بچے، غریب ماں باپ کے بچے اعلیٰ ترین تعلیم حاصل کر رہے ہیں، یہی وہ نقطہ ہے جس کو اگر ہم پاجائیں تو تعلیم کا انقلاب آجائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ایسی تعلیم و تربیت کی درسگاہوں کا جال بچھا دیا جائے گا۔ بچیوں کے لیے مکمل طور پر الگ سینٹر ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ دانش سکول ان بچوں اور بچیوں کے لیے ہوگا، جن کے والدین اعلیٰ تعلیم کے وسائل مہیا نہیں کرسکتے یا خدانخواستہ جن کے والد یا والدہ اس دنیا سے کوچ کر گئے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں نے ہدایت کی ہے کہ ایک سال میں یہاں دانش سکول چل جائے، یہ اربوں روپے کے منصوبے ہیں، 100 فیصد اخراجات وفاق برداشت کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج مقبوضہ کشمیر میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں پر جو ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، بھارت کی فوجیں وہاں جس طرح قابض ہیں، وہاں کے بھائیوں اور بہنوں کی پاکستان نے ہمیشہ سفارتی، اخلاقی ان کو مدد کی ہے، خود آنجہانی نہرو نے کہا تھا کہ کشمیریوں کو ان کا حق دلوائیں گے، یہ ان کا وعدہ ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ افواج پاکستان کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی اس حوالے سے کمٹمنٹ ہے، اس کی کوئی مثال نہیں ہے، ان کی کشمیر کاز سے وابستگی غیرمتزلزل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا دل گواہی دیتا ہے کہ ایک دن کشمیر ضرور آزاد ہوگا، اور وہ آزادی کے ساتھ زندگی بسر کر سکیں گے، ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے معاشی چیلنجز میں آہستہ آہستہ بہتری آرہی ہے، حکومت دن رات ان مسائل کو حل کرنے کے لیے کوشش کر رہی ہے، ترسیلات زر میں اضافہ ہو رہا ہے، سرمایہ کار کے لیے قرضے کی لاگت میں کمی آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی بینک نے اگلے 10 برس میں 20 ارب ڈالر مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہم ڈیفالٹ سے بچ گئے، پاکستان خوشحالی اور ترقی کے سفر کی طرف تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، یہ اس لیے ممکن ہوا کہ اتحاد، اتفاق اور یکسوئی ہے، ہم نے پاکستان کی تمام مشکلات کو بڑی دلیری، حکمت سے حل کیا اور کر رہے ہیں۔  اس موقع پر کنوینئر اے پی ایچ سی غلام محمد صفی، اے پی ایچ سی کے زعماء اور شہریوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے وزیر اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔  انوار الحق نے کہا کہ کشمیریوں سے پاکستان کا لازوال رشتہ تاقیامت قائم رہے گا، وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے  آزادکشمیر کی تعمیر و ترقی کے لیے اقدامات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔  ایل او سی پر افواج پاکستان کی قربانیوں کی بدولت ہی ہم سکون کی زندگی گزار رہے ہیں۔ بھمبر کے لیے دانش سکول سسٹم بڑا تحفہ ہے،  تعمیر و ترقی، سستی بجلی، سستا آٹا فراہمی میں مدد پر وفاق کے مشکور ہیں۔ مسلح افواج پاکستان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ 5 اگست 2019 ء کی دھند کے اثرات ختم ہوچکے ہیں۔ بھارت کا جبر انجام کو پہنچے گا۔ تقسیم کشمیر کا کوئی فارمولا قبول نہیں۔
 اسلام آباد+ تلہ گنگ  (خبر نگار خصوصی+ نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ)  خصوصی اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے چین میں جدید زراعت کی تربیت کیلئے پاکستانی طلبا و طالبات کے انتخاب میں شفافیت اور میرٹ کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت کی۔ پورٹل سے درخواستوں کی سکروٹنی کے دوران سلیکشن سے متعلق شکایات کے ازالے کیلئے کمیٹی بنانے کی بھی حکم دے دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جس کی زرعی شعبے میں ترقی بے مثال ہے، پاکستانی طلبہ کی چین میں جدید زرعی تربیت کا پورا خرچ حکومت پاکستان اٹھائے گی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین جانے والے طلبا و طالبات میں 10 فیصد خصوصی کوٹہ بلوچستان کے طلبا کیلئے مختص کیا گیا، چینی قیادت اور چینی یونیورسٹیوں کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے پاکستانی طلبا کو چین میں زراعت کی جدید تربیت کا موقع دیا۔ اجلاس میں وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ1287 درخواستوں میں سے 711 طلبا و طالبات تربیت کے طے کردہ معیار پر پورے اترے، ان طلبا و طالبات میں بلوچستان اور گلگت بلتستان کے امیدوار بھی شامل ہیں۔ طلبا و طالبات کی پہلی کھیپ مارچ 2025 میں چین روانہ ہوگی۔ علاوہ ازیں  وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے ایم این اے سردار غلام عباس نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ سردار غلام عباس نے مطالبہ کیا کہ ضلع تلہ گنگ کو مکمل فعال کیا جائے، ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور دیگر محکموں کے سربراہان تعینات کئے جائیں، اگلے بجٹ میں ضلع تلہ گنگ کے لیے علیحدہ  فنڈز مختص کیا جائے۔ اس کے علاوہ NA.59 میں جاری ترقیاتی کاموں اور بجلی کے مختلف منصوبوں سے متعلق بھی تفصیلی گفتگو کی۔ سردار عباس کے میڈیا کوآرڈینیٹر کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سردار غلام عباس کو یقین دلایا کہ ضلع تلہ گنگ کے عوام کے تمام تحفظات کو دور کیا جائے گا اور پچھلی حکومت کے جلد بازی میں تلہ گنگ کے حوالے سے ادھورے چھوڑے گئے کاموں پر مکمل عمل در آمد کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں مٹی کے تودے گرنے اور سیلاب کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصان اورکچھ لوگوں کے لاپتہ ہوجانے پر بے حد افسوس ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • دریائے سندھ پر متنازع نہریں نکالی جارہی ہیں، شاہ محمد شاہ کا وزیر اعظم کو خط
  • دریائے سندھ پر متنازع نہریں نکالی جارہی ہیں، شاہ محمد شاہ کا شہباز شریف کے نام خط
  • پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے دریائے سندھ میں نئی نہریں بنانے کی مخالفت کردی
  • پیپلزپارٹی دریائے سندھ چھیننے کی سازش کررہی ہے،عوامی تحریک
  • وزیراعظم شہباز شریف کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط
  • جنرل عاصم کی کشمیر کاز سے وابستگی غیر متزلزل: شہباز شریف
  • وفاق اور مقتدر ادارے قوموں کو برابری اوراپنے وسائل پر ملکیت کے حقو تسلیم کریں گے
  • پیپلزپارٹی نے صوبے کا وجود خطرے میں ڈال دیا،سندھ پاک آبادگار فورم
  • سینیٹ مختلف ممالک میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات پیش،پانی کی تقسیم کے معاملے پر حکومت اور پی پی آمنے سامنے