پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
ملتان: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے حتمی ٹیم کا اعلان کردیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ملتان میں شیڈول سیریز کے دوسرے میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے، قومی ٹیم کی جانب سے فاسٹ بولر کاشف علی کو ٹیسٹ ڈیبیو کرایا جائے گا، تاہم فاسٹ بولر خرم شہزاد پلیئنگ الیون میں شامل نہیں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پلیئنگ الیون کے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان شان مسعود، محمد ہریرہ، بابر اعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، اسپنرز ساجد خان، نعمان علی اور ابرار احمد شامل ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آج اور کل ٹریننگ سیشن کرینگی
دوسری ٹیسٹ میچ سے قبل آج پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیمیں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گی۔آج ٹریننگ سیشن کے اختتام پر دونوں ٹیموں سے کھلاڑی یا منیجمنٹ کا ایک فرد میڈیا ٹاک کرے گا، گزشتہ روز 24جنوری کو بھی پاکستان اور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گی جبکہ کپتان شان مسعود اور ویسٹ انڈیز کپتان کریگ براتھ ویٹ پریس کانفرنس کریں گے ۔25جنوری سے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ شروع ہوگا، پاکستا ن کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔ دوسری جانب دوسرے میچ کیلئے پچ تبدیل کردی گئی ہے لیکن حکمت عملی نہیں بدلی گئی ہے ، بڑے پنکھے اور ہیٹرز لگاکر سپن ٹریک کی تیاری زوروں پر ہے ، ٹیم مینجمنٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیریز دو صفر سے جیتنا چاہتے ہیں تاکہ ٹیسٹ رینکنگ میں بہتری آسکے۔یہ میزبان ٹیم کا حق ہے اسلئے پچ پر ہونے والی تنقید پرسنجیدگی نہیں دکھائی جائے گی، امکان ہے کہ پہلے ٹیسٹ والا سکواڈ ہی میدان میں اتارا جائے ، اگر کوئی تبدیلی ہوئی تو وہ بیٹنگ سائیڈ میں ہو سکتی ہے جس پر مشاورت جاری ہے ۔