ایلون مسک تنقید کی زد میں کیوں، سابق اہلیہ نے ان کی کس مہارت کی گواہی دی؟
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
ٹیکنالوجی کمپنی ’ٹیسلا‘ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای اُو) ایلون مسک کی سابق اہلیہ اور کینیڈین موسیقار گریمز نے ان کی گیمنگ میں مہارت کی ایک ایسے وقت تعریف کی ہے جب ٹیکنالوجی کے ٹائیکون کو گیمز پلیئنگ میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اس تعریف پرایلون مسک نے اہلیہ کا شکریہ ادا کیا۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں ایلون مسک کی سابق گرل فرینڈ اوراہلیہ گریمز نے لکھا کہ کہ وہ ذاتی طور پریہ بتانے میں فخر محسوس کر رہی ہیں کہ ’میرے بچوں کے والد ڈائبلو میں پہلے امریکی ڈرائیڈ ہیں جنہوں نے گیم’زیر‘ کو مکمل کیا اور اس سیزن کا اختتام امریکا میں بہترین انداز میں کیا‘۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’وہ ’پولیٹوپیا‘ کی درجہ بندی میں بھی سب سے آگے تھے اور اس گیم میں انہوں نے فیلکس کو شکست دی تھی، میں نے ان کی اس گیمنگ کو اپنی آنکھوں سے دیکھا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ میرے علاوہ ان کی اس مہارت کے دوسرے لوگ بھی گواہ ہیں جو اس کی تصدیق کر سکتے ہیں۔ ایلون مسک نے گریمز کی تعریفی پوسٹ پران کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ ٹیکنالوجی ڈائیکون ایلون مسک کو ہمیشہ گیمنگ کے شوقین کے طور پر جانا جاتا ہے تاہم حال ہی میں انہیں اس معاملے میں دھوکا دہی کے الزامات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اورانہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔
بہت سے صارفین نے ان کی گیمنگ کی مہارت پرسوالات بھی اٹھائے ہیں۔ ان پر یہ تنقید اس وقت کی جانے لگی جب ایک لائیو اسٹریم کے بعد جہاں ایلون مسک نے اپنے گیمنگ کردارکو ظاہر کیا، کے بعد اسمونگولڈ سمیت متعدد معروف گیمرزنے ایلون مسک کی گیمنگ صلاحیتوں پر سوالات اٹھائے ہیں۔
گیمرز کا کہنا ہے کہ ایسا کوئی طریقہ نہیں ہے کہ ایلون مسک نے یہ گیمنگ اکاؤنٹ کھولا ہو۔ ون ٹروکنگ گروپ کی ایک صارف نے لکھا کہ میں معافی چاہتی ہوں کہ ’میرے خیال میں ایلون مسک نے یہ اکاؤنٹ خریدا ہے یا پھر کسی نے ان کے لیے سو فیصد یہ اکاؤنٹ چلایا ہے‘۔
ناقدین نے ایلون مسک کے گیم پلیئنگ میں تضادات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ انہوں نے اکیلے اپنی مہارت کے ذریعے گیمنگ میں یہ اعلیٰ درجہ حاصل نہ کیا ہو۔
ایلون مسک کا اپنے دفاع میں ٹویٹ
اس تنقید کے جواب میں ایلون مسک نے ایکس پوسٹ پراسمونگولڈ کی پوسٹ کا سخت ترین جواب دیا جسے بعد میں انہوں نے ڈیلیٹ کردیا۔
انہوں نے لکھا کہ ’اسمون خود کو بظاہر ایک آزاد شخص کی طرح ظاہر کرتا ہے، لیکن حقیقت میں اسے کچھ بھی کرنے سے پہلے اپنے باس سے اجازت مانگنی پڑتی ہے۔ وہ اپنے تائیں ایک آزاد شخص نہیں ہے‘۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایلون مسک نے انہوں نے نے ان کی
پڑھیں:
ڈونلڈ ٹرمپ بائیڈن کیجانب سے لکھا گیا خط سامنے لے آئے
سابق امریکی صدر نے خط میں لکھا کہ میری دعا ہے کہ آئندہ برسوں میں ہماری قوم کیلیے خوشحالی، امن اور وقار کے لمحات ہوں، خدا آپکی رہنمائی کرے، جیسا کہ خدا نے ہمارے ملک کے قیام سے ابتک ہماری قوم کو برکتیں دی ہیں اور رہنمائی کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سبکدوش صدر جو بائیڈن کی جانب سے وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں انکے لیے چھوڑا گیا خط میڈیا کے سامنے پیش کر دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق خط کے باہر 47 نمبر لکھا تھا، کیونکہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے سنتالیس ویں صدر ہیں۔ خط کا آغاز ڈیئر پریزیڈنٹ ٹرمپ کے الفاظ سے کیا گیا اور کہا گیا کہ اس مقدس دفتر سے رخصت لیتے ہوئے میں آپ اور آپ کی فیملی کے لیے اگلے چار برسوں میں نیک تمنائیں رکھتا ہوں۔ جوبائیڈن نے اپنے خط میں لکھا کہ امریکی عوام اور دنیا بھر کے لوگ تاریخ کے ناگزیر طوفانوں میں اس دفتر کی طرف دیکھتے ہیں۔
سابق امریکی صدر نے خط میں لکھا کہ میری دعا ہے کہ آئندہ برسوں میں ہماری قوم کیلیے خوشحالی، امن اور وقار کے لمحات ہوں، خدا آپ کی رہنمائی کرے، جیسا کہ خدا نے ہمارے ملک کے قیام سے ابتک ہماری قوم کو برکتیں دی ہیں اور رہنمائی کی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق خط پر 20 جنوری سن دو ہزار پچیس کی تاریخ درج ہے، جس روز بائیڈن نے عہدہ چھوڑا تھا اور صدر ٹرمپ نے عہدے کا حلف لیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ یہ اچھا اور متاثر کن قسم کا خط ہے۔ لطف اٹھائیں، اچھا کام کریں۔ یہ بہت اہم ہے، بہت ہی اہم اور یہ کہ یہ عہدہ کتنا اہم ہے۔ واضح رہے کہ امریکا میں سن 1989ء سے سبکدوش صدر کی جانب سے آنے والے صدر کیلیے خط چھوڑ کر جانے کی روایت ہے۔