ٹرمپ کی حلف برداری : پاکستان سے کوئی وفدنہیں گیا، نقوی اپنے طورپرامریکہ گئے ،راناثناء اللہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امورراناثناءاللہ نے کہاہے کہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی حلف برداری میں شرکت کیلئے پاکستان سے کوئی وفدنہیں گیا،وزیرداخلہ محسن نقوی اپنے طورپرامریکہ گئے ہیں۔
نجی ٹی وی کو انٹرویومیں راناثناء اللہ نے کہاکہ پی ٹی آئی امریکہ میں لابی قائم کرنے میں لگی ہوئی ہے، ٹرمپ امریکہ کے صدرمنتخب ہوئے ہیں ان کاپاکستان پر کوئی کنٹرول نہیں،پاکستان ٹرمپ کے کسی حکم،ایکس پیغام یاخواہش کا پابندنہیں،ٹرمپ کسی چیزکااظہارکریں گے تو قانون کے مطابق جواب دیاجائے گا،گھبرانے کی بات نہیں،پاکستان خودمختارملک ہے،ٹرمپ کو کوئی حق نہیں کہ ہم سے کوئی مطالبہ کریں۔
انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی حکومت میں ملک معاشی اور سیاسی طورپر تباہ ہوا،بانی پی ٹی آئی کوپتہ نہیں کس طرح مذاکراتی کمیٹی بنانے کاخیال آیا،پی ٹی آئی کمیٹی کی گفتگوسے معلو م ہوتا ہے کہ جو کچھ لکھ کردیناہے پوچھ کردیناہے،چارٹرآف ڈیمانڈ دے دیامگرجواب نہیں لینایہ کون ساطریقہ ہے؟
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی کا جورویہ ہے ایساکسی کا نہیں رہا،لانگ مارچ سمیت تمام چیزیں ہوئیں کسی نے گالم گلوچ کا رویہ نہیں اپنا،پی ٹی آئی کی دلیل مضبوط ہوئی تو سمجھوتہ ہوسکتاہے ،ہماری دلیل مضبوط ہوئی توہمیں حق ہے پی ٹی آئی کو قائل کریں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ملتان سلطانز کا اپنے ہر چھکے اور وکٹ پر ایک لاکھ روپے فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان
پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز نے فلسطین کے مظلوم عوام کی مدد کے لیے اہم اعلان کردیا۔
ملتان سلطانز کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اپنے ہر چکھے اور ہر وکٹ پر ایک لاکھ روپے کی رقم فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ میں عطیہ کی جائےگی۔
یہ بھی پڑھیں کیا پی ایس ایل میں فلسطین کے حق میں نعرے لگانے پر پابندی لگ گئی؟
ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے کہاکہ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ پلیٹ فارم کو مثبت مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے، اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پی ایس ایل 10 کے دوران فلسطین ریلیف فنڈ کو سپورٹ کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ ہماری طرف سے اپنے ہر چھکے اور ہر وکٹ پر ایک لاکھ روپے کی رقم فلسطین کے بچوں کے لیے عطیہ کی جائےگی۔
انہوں نے کہاکہ ہماری توجہ جہاں میدان میں مضبوط کارکردگی پر مرکوز ہے، وہیں ہم ضرورت مند بچوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے برابر کے پابند ہیں۔
یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل کی فاتح اسلام آباد یونائیٹڈ کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، جھنڈے لہرا دیے
اس موقع پر ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے بھی کہاکہ ہم فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، اور اپنے ہر چھکے اور ہر وکٹ پر ایک لاکھ روپے کی رقم فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ میں عطیہ کی جائےگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اہم اعلان چھکا علی ترین فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ محمد رضوان ملتان سلطانز وکٹ وی نیوز