انٹرنیشنل ایکٹو سمز سے ملک میں بھتہ خوری اور بلیک میلنگ کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
لاہور: انٹرنیشنل ایکٹیو سمز کی مدد سے ملک میں بھتہ خوری اور بلیک میلنگ کا انکشاف ہوا ہے۔
پی ٹی اے نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو مراسلہ لکھ دیا، ایف آئی اے نے شاہ عالم مارکیٹ سے 4 سم ڈیلرز کو گرفتار کیا ہے ملزمان میں سعد اشفاق، محمد عاطف، شعیب حیدر اور جمشید حیدر شامل ہیں۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان سے سیکڑوں کی تعداد میں انٹرنیشنل ایکٹیو سمز برآمد ہوئی ہے۔
یوکے میں مقیم پاکستانی مختلف مسافروں سے انٹرنیشنل سمز پاکستان بھجوا رہا تھا، انٹرنیشنل سمز فراڈ، بھتہ خوری سمیت دیگر مقاصد کے لیے استعمال ہورہی تھیں۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل سمز سے ملزمان کی ٹریسنگ ناممکن ہوجاتی ہے، ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ایف ا ئی اے
پڑھیں:
ٹرمپ انتظامیہ نے واحد پرچم پالیسی اختیار کرلی
بائیڈن دور میں امریکی سفارتخانوں نے 2021ء میں پرائیڈ ماہ کے دوران پرائیڈ فلیگ اور بلیک ہسٹری کے مہینے کے دوران 2022ء میں بلیک لائیوز میٹر فلیگ جیسے جھنڈے لہرائے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمۂ خارجہ نے سفارتخانوں میں پرائیڈ اور بلیک لائیوز میٹر پرچم لہرانے پر بھی پابندی لگا دی۔ سیکریٹری اسٹیٹ مارکو روبیو نے نئی پرچم پالیسی سے متعلق حکمنامہ جاری کیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے واحد پرچم پالیسی اختیار کرلی ہے، جس کے تحت ملک اور بیرون ملک تنصیبات پر صرف امریکی پرچم لہرایا جاسکے گا۔
محکمۂ خارجہ دو پرچموں کو استثنیٰ دیا گیا ہے، جو کہ جنگی قیدیوں و جنگوں میں لاپتہ اور دوسرا بے جا قیدی سے متعلق نشان ہے۔ واضح رہے کہ بائیڈن دور میں امریکی سفارتخانوں نے 2021ء میں پرائیڈ ماہ کے دوران پرائیڈ فلیگ اور بلیک ہسٹری کے مہینے کے دوران 2022ء میں بلیک لائیوز میٹر فلیگ جیسے جھنڈے لہرائے تھے۔