موٹر سائیکل رکھنے والے افراد کیلئے اہم خبر آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
ٹریفک پولیس لاہور نے موٹر سائیکل پر بیٹھے تمام افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دے دیا۔
چیف ٹریفک آفیسر ( سی ٹی او ) لاہور اطہر وحید کی طرف سے جاری کردہ حکمنامے کے مطابق موٹر سائیکل کا دوسرا سوار مرد ہو یا عورت اسکے لئے بھی ہیلمٹ پہننا لازم ہوگا اور قانون پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق شہر میں رجسٹرڈ 80 لاکھ وہیکلز میں 53 فیصد سواری موٹر سائیکل ہے اور ہیلمٹ پہننے سے اموات کی شرح میں 26 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔عمل درآمد نہ کرنے والوں کا چالان ہوگا جبکہ خاتون سوار کو ایک ہفتے کی مہلت دے دی گئی ہے۔
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق حادثات میں ہیڈ انجری کے باعث اموات کی شرح میں 50 فیصد کمی لانا ہدف ہے جس کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: موٹر سائیکل
پڑھیں:
موٹرسائیکل چلانے اور پیچھے بیٹھنے والے دونوں کیلیے ہیلمٹ لازمی قرار
لاہور: موٹرسائیکل چلانے اور پیچھے بیٹھنے والے دونوں کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
میڈیاذرائع کے مطابق سی ٹی او لاہور اطہر وحید نے کہا ہے کہ گاڑی چلاتے ہوئے ڈرائیور اور ساتھ بیٹھا شخص بھی سیٹ بیلٹ لگائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہیڈ انجری کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
اطہر وحید کا کہنا تھاکہ آج ہی سے گاڑی چلاتے ہوئے سیٹ بیلٹ ڈرائیور اور ساتھ بیٹھا شخص بھی لگائے گا، ٹریفک پولیس لاہور ان ہدایات پر آج سے ہی عمل درآمد کروائی گی۔
سی ٹی او لاہور نے کہا کہ موٹرسائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال چلانے والا اور پیچھے بیٹھنے والا دونوں ہی کریں گے۔