موبائل فون برآمدگی معاملہ: پی آئی اے کی بین الاقوامی پرواز کا عملہ معطل، شوکاز جاری
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
کراچی:
پی آئی اے نے دبئی سے پاکستان آنے والی بین الاقوامی پروازکے کیبن کریوکومعطل کرکے شوکازنوٹس جاری کردیے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کےکیبن کریو سےملتان ایئرپورٹ پرکسٹم حکام کی جانب سے موبائل فون برآمدگی کے معاملے پرتمام کیبن کریوکومعطل کرکے شوکازنوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔
بین الاقوامی روٹ کی پرواز کی ملتان آمد پرکسٹم حکام کی جانب سے چیکنگ کے دوران کیبن کریو سے جدید اسمارٹ فون برآمد ہوئے تھے، ترجمان پی آئی اے کے مطابق مزید تحقیقات کے لیے محکمانہ کارروائی کا آغازکردیا گیا ہے اور جرم ثابت ہونے کی صورت میں کمپنی پالیسی کے تحت سخت ترین سزاکا تعین کیا جائےگا۔
ایئرلائن انتظامیہ ملازمین کے کسی بھی خلاف ضابطہ اقدام کوہرگزبرداشت نہیں کرتی اور غیرقانونی کاموں میں ملوث ملازمین کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جاتی۔
ذرائع کے مطابق کےمطابق گذشتہ دنوں دبئی سے ملتان آنے والی قومی ایئرلائن کی پروازکے عملے سے78موبائل فون برآمد ہوئے تھے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی آئی اے
پڑھیں:
نیوگوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز ہو گیا
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پی آئی اے نے ایک اورتاریخ رقم کردی،گوادر کے نوتعمیرشدہ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے مسقط کے لیے پروازآپریٹ کردی گئی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ائیرلائن نےنیوگوادرانٹرنیشنل ائیرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا اغازکردیا، نئےگوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ سےپہلی بین الاقوامی پروازمسقط روانہ کردی۔
ترجمان کےمطابق قومی ایئر لائن نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سےبین الاقوامی افتتاحی پرواز پی کے 197 نے مسقط کے لئے اڑان بھری، پرواز 39 مسافروں کو لےکر روانہ ہوئی۔
سارہ علی خان کا مبینہ بوائے فرینڈ منظر عام پر آگیا، سب کچھ واضح کردیا
گوادرائیرپورٹ پرپی آئی اے کے مقامی حکام نے مسافروں کورخصت کیا،پی آئی اےابتدائی طور پرمسقط کے لیے ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ کرے گی۔پی آئی اے قومی امنگوں اورعوامی ضروریات کےتحت پورے ملک میں فضائی آپریشن فعال کرنے کے لیےمتحرک ہے۔
مزید :