دنیا کے 25 خوبصورت ترین سیاحتی مقامات میں گلگت بلتستان شامل
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
لندن:برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی جانب سے دنیا کے 25 بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست جاری کی گئی ہے، جس میں پاکستان کے علاقے گلگت بلتستان کو 20ویں نمبر پر شامل کیا گیا ہے۔ یہ درجہ بندی اقوامِ متحدہ کی عالمی سیاحت کی تنظیم اور دیگر بین الاقوامی اداروں کی مدد سے کی گئی۔
گلگت بلتستان کی خصوصیات
گلگت بلتستان کو قدرتی حسن، حسین وادیوں، شفاف جھیلوں اور دلکش مناظر کے باعث جنت کا دروازہ کہا جاتا ہے۔
دیوسائی کے میدان: یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل یہ علاقہ اپنی منفرد قدرتی خوبصورتی کے لیے مشہور ہے۔
شنگریلا کی جھیلیں: آئینے کی طرح شفاف پانی والی یہ جھیلیں سیاحوں کو اپنی طرف کھینچ لیتی ہیں۔
ہنزہ کی وادی: چیری کے خوشبودار پھول، خوبانی کے باغات اور قدیم جھیلیں اس وادی کو خاص بناتی ہیں۔
عالمی سطح پر پذیرائی
یہ پہلا موقع نہیں جب گلگت بلتستان کو عالمی سیاحتی فہرست میں شامل کیا گیا ہو۔ اس سے قبل فنانشل ٹائمز نے بھی گلگت بلتستان کو دنیا کے 50 بہترین سیاحتی مقامات میں شامل کیا تھا۔
سیاحت کے لیے دعوت
گلگت بلتستان کا شمار دنیا کے ان علاقوں میں ہوتا ہے جہاں قدرتی خوبصورتی کے ساتھ ثقافتی ورثہ بھی محفوظ ہے۔ یہ علاقہ نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی سیاحوں کے لیے بھی ایک پُرکشش منزل ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان کو دنیا کے
پڑھیں:
ٹیکساس، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا وزراء کے ہمراہ ابن سینا فاؤنڈیشن کا دورہ
دورے کے دوران روپانی فاؤنڈیشن کے چئیرمین نصر الدین روپانی اور ابن سینا فاؤنڈیشن کے سی ای او ڈاکٹر نعمت شاہ نے وزیر اعلیٰ اور ان کے وفد کو فاؤنڈیشن کی جانب سے فراہم کی جانے والی صحت اور کمیونٹی خدمات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیر سیاحت غلام محمد، وزیر منصوبہ بندی راجہ ناصر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ڈویلپمنٹ) گلگت بلتستان مسٹر مشتاق، اور سیکرٹری حکومت گلگت بلتستان عثمان احمد کے ہمراہ ہیوسٹن ٹیکساس میں ابن سینا فاؤنڈیشن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کونسلر جنرل آف پاکستان محمد آفتاب چوہدری بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران روپانی فاؤنڈیشن کے چئیرمین نصر الدین روپانی اور ابن سینا فاؤنڈیشن کے سی ای او ڈاکٹر نعمت شاہ نے وزیر اعلیٰ اور ان کے وفد کو فاؤنڈیشن کی جانب سے فراہم کی جانے والی صحت اور کمیونٹی خدمات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ابن سینا فاؤنڈیشن کے بورڈ ممبر موسیٰ بھایانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ نے نصر الدین روپانی کی قیادت میں فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحت اور سماجی ترقی کے شعبوں میں فراہم کی جانے والی خدمات قابل تحسین ہیں، جنہوں نے ضرورت مند کمیونٹیز پر گہرا اثر چھوڑا ہے۔ روپانی فاؤنڈیشن اور گلگت بلتستان کے درمیان طویل المدتی تعاون کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیر اعلیٰ نے فلاحی اقدامات کی تعریف کی، جو مقامی اور عالمی سطح پر پسماندہ آبادیوں کی مدد کے لیے سرگرم ہے۔ یہ دورہ گلگت بلتستان میں صحت اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے فلاحی اور ترقیاتی تنظیموں کے ساتھ شراکت داری کے عزم کو واضح کرتا ہے۔