ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نے کہا کہ عوام کی ستم ظریفی ہے کہ نااہل اور ناعاقبت اندیش حکمران عوام میں اپنی ڈوبتی ساکھ کو بچانے کیلئے پرامن عوامی آوازوں کو دبانے پر تل گئے ہیں، جبکہ وہ یہ بات بھول رہے ہیں کہ ان آمرانہ کارروائیوں سے عوامی نفرت مزید بڑھے گی نہ کہ کم ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ سینیٹر راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ مجاہد و مبارز عالم دین آغا سید علی رضوی پر سندھ انتظامیہ کی جانب سے بے بنیاد ایف آئی آرز بنیادی انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے اور آئین پاکستان میں دیئے گئے آزادی اظہار کے حق کو دبانے کی مزموم کوشش ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس ملک میں اب عوام کی ستم ظریفی ہے کہ نااہل اور ناعاقبت اندیش حکمران عوام میں اپنی ڈوبتی ساکھ کو بچانے کیلئے پرامن عوامی آوازوں کو دبانے پر تل گئے ہیں، جبکہ وہ یہ بات بھول رہے ہیں کہ ان آمرانہ کارروائیوں سے عوامی نفرت مزید بڑھے گی نہ کہ کم ہو گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

کراچی کی تباہی کا ذمہ دار عوامی مینڈیٹ پرقابض ٹولہ ہے: سیف الدین ایڈوکیٹ

کراچی: شہرقائد میں بلدیاتی امور کے جائزے کے لیے ہفتہ وار جائزہ اجلاس اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈوکیٹ کی زیر صدارت میں ان کے چیمبر میں منعقد ہوا، اجلاس میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر قاضی صدر الدین، کوآر ڈی نیٹر نعمان الیاس، یوتھ اسپورٹس کوآر ڈ ی نیٹر تیمور احمد، شاہد فرمان، ابرار احمد، طلحہ خان شریک ہوئے۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر مبشر حافظ الحق حسن زئی بھی موجود تھے۔ اجلاس میں کراچی کے مختلف محکموں کی صورتحال اور ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد اجلاس اس نتیجے پر پہنچا کہ کراچی کی تباہی و بربادی اور مسائل کی اصل جڑ عوام کی حقیقی مینڈیٹ کو جعل سازی سے تبدیل کر کے عوام کی رائے کے خلاف مسلط کردہ میئر اور وہ ٹاؤن و یوسی چیئر مین ہیں جن کو جیتے ہوئے نمائندوں کی جگہ زبردستی بیٹھا دیا گیا ہے،کراچی کا انتظام چلانے والوں کے پاس کوئی وژن ہے نہ صلاحیت، حکومت کی کرپشن اور نا اہلی پر وائٹ پیپر تیار کیا جائے گا۔ سیف الدین ایڈکیٹ نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک جونک ہے جو عوام کا خون چوس رہی ہے،16سال میں سندھ اور کراچی مزید پیچھے چلے گئے ہیں، ان تمام مسائل کا حل عوام کے منتخب کردہ جائز اور حقیقی نمائندوں کے سپرد شہر کے معاملات کرنا ہے، صورتحال اس نہج پر پہنچ گئی ہے کہ موجودہ میئر اور جعلی چیئر مین مسلط کرنے والوں کو بھی اب عوام کومصیبت سے نکالنے کی سبیل کرنی ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوری 2023کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے مسلط کردہ میئر کو اب دو سال گزر چکے ہیں، اس سے قبل وہ ڈیڑھ سال ایڈمنسٹریٹر کے طور پر کام کرتے رہے، ان کے ماتحت ہر محکمہ کرپشن اور تباہی کا منظر پیش کر رہا ہے، واٹر کارپوریشن سے پانی کی لائنیں نہیں سنھبالی جا رہی، ہر ہفتے دو ہفتے میں کوئی نہ کوئی پانی کی لائین پھٹتی ہے اور شہر کو پانی کی سپلائی بند ہو جاتی ہے اور اس صورتحال میں سندھ حکومت و کے ایم سی کی طرف سے شہریوں کی داد رسی کا کوئی انتظام نہیں ہوتا بلکہ عوام کو ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جاتا ہے۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ، 1.6بلین ڈالرز کے قرضے کے باوجود پورے شہر میں پانی اور سیوریج کے نظام میں بہتری کے لیے واٹر کارپوریشن کا عملاً کوئی کردار نہیں بلکہ ہر کام یوسی اور ٹاؤن کے لیے چھوڑ دیا گیا ہے جو اپنے معمولی وسائل میں سے واٹر کارپوریشن کے کاموں میں خرچ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میئر کراچی کے واٹر کارپوریشن کے سربراہ ہونے کا فائدہ بھی اسی لیے نہیں ہو رہا کہ وہ جائز طریقہ پر منتخب میئر نہیں۔ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے نام پر صفائی کا نظام پرائیویٹ ٹھیکیداروں کے سپرد کرکے یونین کمیٹی اور ٹاؤن کو اس نظام سے باہر کر دیا گیا ہے، میئر کراچی واٹر کارپوریشن کی سربراہی کے باوجود شہر میں صفائی ستھرائی کا کوئی بہتر اور مؤثر نظام بنانے سے قاصر ہیں اور پورا شہر کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ہے۔ سیف الدین ایڈوکیٹ کا مزید کہنا تھا کہ یونیورسٹی روڈ پر BRTکی تعمیر جس بھونڈے طریقے سے جاری ہے اس کی سالوں میں بھی تکمیل ہوتی نظر نہیں آرہی،جس علاقے میں BRTکی تعمیر ہو رہی ہے وہ جنگ زدہ علاقے کا منظر پیش کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جنگ بندی کی پھر خلاف ورزی ،اسرائیلی فائرنگ سے 14 فلسطینی شہید
  • علامہ ناصر عباس جعفری کی سیاسی صورتحال پر اہم پریس کانفرنس
  • کراچی کی تباہی کا ذمہ دار عوامی مینڈیٹ پرقابض ٹولہ ہے: سیف الدین ایڈوکیٹ
  • بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیوں کیا؟ بیرسٹر علی ظفر نے بتادیا
  • پی ٹی آئی کا بنیادی انسانی حقوق سے متعلق سیمینار کرانے کا فیصلہ
  • سینیٹر علامہ ناصر عباس جعفری کا اہم خطاب، اہل سنت علماء کو دعوت فکر
  • عوامی پہاڑوں کو لیز کے نام پر ہڑپ نہیں ہونے دیں گے، کاظم میثم
  • پہلے پاکستان ٹوٹا تھا،اب باقی پاکستان بھی تباہی کا شکار ہے،علامہ راجا ناصر
  • عوام موجودہ سسٹم پر بالکل اعتبار نہیں کرتے‘علامہ راجا ناصر عباس