دنیا بھر میں ہر سال نت نئے فیشن متعارف کروائے جاتے ہیں جسے لوگ بہت شوق سے اپناتے ہیں لیکن کچھ فیشن آپ کی صحت پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں جس کا آپ کو بالکل اندازہ نہیں ہوتا۔فیشن کے معاملے میں خواتین مردوں کے مقابلے میں ہمیشہ ہی آگے نظر آئی ہیں، سردی کا موسم ہو یا گرمی، موسم کی کوئی بھی سختی انہیں روک نہیں سکتی لیکن فیشن کرتے وقت خواتین اپنی صحت کا خیال رکھنا بھول جاتی ہیں۔

فیشن میں کی جانے والی چند غلطیاں درج ذیل ہیں جن کے حوالے سے آگاہی ہونا ضروری ہے۔

ہیلز

اونچی ہیلز پہننے کا شوق اکثر خواتین کو ہوتا ہے اور وہ اس شوق کو پورا کرنے کے لیے مہنگی ہیلز خریدنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔لیکن یہ ہیلز آپ کی صحت کیلئے کافی خطرناک ہوتی ہیں کیونکہ یہ طویل مدتی مسائل کا باعث بن سکتی ہیں جس میں کمر کے نچلے حصے میں درد، گردن میں تناؤ اور گھٹنوں کا درد شامل ہیں۔

بھاری بیگز

خوبصورت اور نت نئے ڈیزائن کے بیگز خواتین کو خوب بھاتے ہیں اور ایسا کوئی موقع نہیں ہوتا جہاں خواتین اپنا بیگ لے کر نہ جائیں جس کیلئے بہتر سے بہترین بیگ کا انتخاب کیا جاتا ہے۔کچھ بیگز چھوٹے تو کچھ کافی بڑے اور بھاری ہوتے ہیں جو آپ کے کندھوں کیلئے تکلیف کا سبب بن سکتے ہیں۔بھاری بیگز لینے کی وجہ سے آپ کے ہاتھ اور بازو میں درد کے ساتھ ساتھ کندھوں اور گردن کے پٹھوں میں کھچاؤ پیدا ہوسکتا ہے اس لیے اگر آپ اس تکلیف سے بچنا چاہتے ہیں تو ایسے بیگز کا چناؤ کریں جو وزن میں ہلکے اور فیشن کے مطابق بھی ہوں۔

چست کپڑے

چست کپڑے پہننے کا رواج بھی کافی عام ہے جس سے نہ صرف ٹانگیں بلکہ پیٹ اور کمر بھی تکلیف میں مبتلا رہتی ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہےکہ مسلسل اور کافی دیر تک چست کپڑے پہننے سے خون کی گردش متاثر ہوتی ہے اور ساتھ ہی جسم کا وہ حصہ سن ہونے لگ جاتا ہے۔

آنکھوں کے لینس

آنکھوں کے رنگ کو اپنی مرض سے تبدیل کرنے کی خواہش بھی زیادہ تر خواتین میں پائی جاتی ہے، کوئی سرمئی، نیلے، ہرے تو کوئی مختلف رنگوں کے لینس کا استعمال کرتی ہیں۔تاہم یہ ہی لینس آپ کو مشکل میں بھی ڈال سکتے ہیں، بہت سے ایسے کیس بھی سامنے آئے ہیں جن میں لینس کی وجہ سے آنکھوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔اگر لینس کی صفائی کا خیال نہ رکھا جائے تو اس سے آپ آنکھوں کے انفیکشن میں بھی مبتلا ہوسکتے ہیں جو آپ کی بینائی متاثر کرسکتا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ا نکھوں

پڑھیں:

حیدرآباد: گنے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی حادثے کا سبب بن سکتی ہے

حیدرآباد: گنے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی حادثے کا سبب بن سکتی ہے

متعلقہ مضامین

  • ڈی چوک ذہنیت والی پارٹی مذاکرات کیلئے بنی ہی نہیں، عرفان صدیقی
  • کالعدم بی ایل اے خواتین کی نازیبا ویڈیوز بناکر دہشتگردی کیلئے مجبور کرتی ہے، رپورٹ میں انکشاف
  • دل کا دورہ پڑنے کی ایسی علامات جو پہلے اشارہ دیتی ہیں
  • بھارتی ساختہ موبائل فونز و دیگر ٹیکنالوجی آلات ملکی سائبر سکیورٹی کیلئے خطرہ
  • بھارتی ساختہ موبائل فونز سمیت دیگر آلات پاکستان کی سائبر سیکورٹی کیلئے خطرہ بن گئے
  • قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے خواتین اسٹاف کو مغرب سے قبل گھر جانے کی اجازت
  • حیدرآباد: گنے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی حادثے کا سبب بن سکتی ہے
  • خواتین سیاحوں کیلئے بھارت غیر محفوظ ملک قرار،عالمی فہرست جاری
  • یومیہ 2ہزار ہنرمند پاکستانیوں کےبہتر روزگار کیلئے ملک سے باہر جانے کا انکشاف