پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 مسترد کرتے ہیں، صدر لاہور پریس کلب
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
صدر ارشد انصاری نے حکومتی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مشاورت کے بغیر منظور شدہ بل سازشی ذہن کی اختراع ہے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مل کر احتجاجی لائحہ طے کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت کی جانب سے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 منظور ہونے پر لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس قسم کے ہتھکنڈے حکومتی بوکھلاہٹ کی نشانی ہے۔ صدر ارشد انصاری کا کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ پر مشاورت کیلئے فریقین سے حکومت نے زوم میٹنگ کی لیکن اس میٹنگ کیلئے کوئی تحریری مسودہ فراہم نہیں کیا گیا اور صرف اشک شوئی کیلئے میٹنگ کی گئی جس میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے تحفظات کا اظہار کیا تھا، لیکن حکومت نے عجلت میں کثرت رائے سے ترمیمی ایکٹ مںظور کر لیا گیا ہے۔
صدر ارشد انصاری نے کہا کہ آزادی اظہار کی آڑ میں ہم کسی بے لگام آزادی کے حق میں نہیں، لیکن اس طرح بغیر مشاورت مسلط کئے گئے قانون قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیکا ترمیمی ایکٹ یکسر مسترد کرتے ہیں اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی جو بھی احتجاجی عمل ترتیب دے گی، لاہور پریس کلب اس پر عمل کرے گا۔ صدر ارشد انصاری نے کہا کہ عدالتوں میں جانے کا آپشن بھی استعمال کریں گے، احتجاج کیلئے ہر طریقہ استعمال کرتے ہوئے اس پیکا ترمیمی ایکٹ پر مزاحمت کریں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پیکا ترمیمی ایکٹ کریں گے کہا کہ
پڑھیں:
قومی اسمبلی نے پیکا ایکٹ 2025 ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کرلیا، صحافیوں کا واک آؤٹ
قومی اسمبلی نے متنازعہ پیکا ایکٹ 2025 ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کرلیا ہے۔
پیکا ایکٹ کی قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد پیکا ایکٹ کے خلاف صحافیوں نے قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔ صحافی قومی اسمبلی اجلاس کی کوریج چھوڑ کر گیلری سے باہر چلے گئے۔ قومی اسمبلی میں موجود صحافیوں نے ’پیکا ایکٹ نامنظور‘ کے نعرے بھی لگائے۔
یہ بھی پڑھیں: پیکا ایکٹ میں مزید ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش، فیک نیوز پر 5 سال کی سزا ہوگی
دوسری جانب، صحافی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے پیکا ایکٹ میں ترامیم کا بل مسترد کردیا ہے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ پیکا ایکٹ میں ترامیم صحافی تنظیموں سے بغیر مشاورت کی جارہی ہیں۔
جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ حکومت نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل کا مسودہ تاحال شیئر نہیں کیا ہے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں پی بی اے، پی ایف یو جے، اے پی این ایس، سی پی این ای اور ایمنڈ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پیکا ایکٹ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کو رہا کرنے کا حکم دے دیا
واضح رہے کہ پیکا ایکٹ میں مزید ترمیم کا بل گزشتہ روز قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا۔ ترمیمی بل کے مطابق، عدالتیں 6 ماہ سے ایک سال کی مدت کے دوران مقدمات کا فیصلہ کرنے کی پابند ہوں گی۔
وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے وزیرداخلہ محسن نقوی کی عدم موجودگی میں پیکا ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کیا، وزیرقانون نے بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضابطہ فوجداری میں 108 ترامیم متعارف کروا رہے ہیں، ڈسچارج بل پر عدالت مقدمہ ختم نہیں کرتی تو ضمانت دے، نئے ترمیمی بل کے مطابق عدالتیں 6 ماہ سے ایک سال میں مقدمے کا فیصلہ دینے کی پابند ہوں گیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
2025 احتجاج پیکا ایکٹ ترمیمی بل جوائنٹ ایکشن کمیٹی صحافی قومی اسمبلی کثرت رائے منظور واک آؤٹ