دل کا دورہ پڑنے کی ایسی علامات جو پہلے اشارہ دیتی ہیں
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
دل کا دورہ انسان کو ایسے وقت میں پڑتا ہے جب دل کو خون کی فراہمی شدید متاثر ہو جائے، جس کی بڑی وجہ شریانوں میں چکنائی اور کولیسٹرول کا اجتماع ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق اکثر لوگ ہارٹ اٹیک کو اچانک پیش آنے والا واقعہ سمجھتے ہیں، لیکن ماہرین کے مطابق دل کے دورے سے کئی ہفتے پہلے ہی کچھ علامات ظاہر ہو سکتی ہیں جنہیں نظر انداز کرنا خطرناک ہو سکتا ہے۔
ابتدائی علامات اور ان کی اہمیت
دل کے دورے کی علامات مختلف افراد میں مختلف ہو سکتی ہیں، مگر چند عام علامات درج ذیل ہیں:
سینے میں دباؤ یا تکلیف:دباؤ یا جکڑن کا احساس ہارٹ اٹیک کی سب سے عام علامت ہے۔
بازو، گردن، یا کمر میں درد: خاص طور پر خواتین میں یہ درد شدید ہو سکتا ہے، جیسے سوئیاں چبھ رہی ہوں۔
غیر معمولی تھکاوٹ اور نقاہت: تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ خواتین میں یہ علامت ہارٹ اٹیک سے پہلے زیادہ عام ہے۔
سانس لینے میں مشکل: یہ علامت دل کے مسائل کی واضح نشاندہی کرتی ہے۔
ٹھنڈے پسینے اور سینے میں جلن: اکثر افراد ان علامات کو معمولی سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں۔
قے یا متلی: یہ علامت خاص طور پر خواتین میں دیکھی گئی ہے۔
خطرے کے عناصر
ہارٹ اٹیک کا خطرہ ہر عمر اور جنس کے افراد میں ہو سکتا ہے، لیکن کچھ عوامل اس خطرے کو بڑھاتے ہیں:
موٹاپا اور ذیابیطس
ہائی بلڈ پریشر اور ہائی کولیسٹرول
تمباکو نوشی کی عادت
خاندان میں دل کے امراض کی تاریخ
مردوں اور خواتین میں فرق
مردوں میں سینے کی تکلیف سب سے عام علامت ہے، جب کہ خواتین میں گردن، بازو یا کمر کے درد جیسی غیر معمولی علامات زیادہ دیکھنے میں آتی ہیں۔
ماہرین کی ہدایات
ماہرین کا کہنا ہے کہ ان علامات کو سنجیدگی سے لینا چاہیے اور فوری طبی مدد حاصل کرنی چاہیے تاکہ ہارٹ اٹیک کے خطرے کو کم کیا جا سکے۔ زندگی کے طرزِ عمل میں تبدیلی اور صحت مند عادات اپنانا بھی دل کی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: خواتین میں سکتا ہے
پڑھیں:
ریکارڈ ساز بلے باز ویرات کوہلی کا آئی پی ایل میں ایک نیا ریکارڈ
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے جاری سیزن میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز و سابق کپتان ویرات کوہلی نئے ریکارڈ بنا رہے ہیں، رائل چیلنجرز بنگلورو کی نمائندگی کرتے ہوئے مایہ ناز بلے باز نے اپنے شاندار آئی پی ایل کیریئر میں ایک اور ریکارڈ رقم کیا ہے۔
ویرات کوہلی، جو آئی پی ایل کی تاریخ میں پہلے ہی سب سے زیادہ رنز بنانے اور 8000 رنز کا ہندسہ عبور کرنے والے واحد کھلاڑی ہیں، رواں سیزن میں 1000 باؤنڈریز لگانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی کا نیا کارنامہ، یہ ریکارڈ بنانے والے پہلے بھارتی کھلاڑی بن گئے
جمعرات کو بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں اسٹار رائل چیلنجرز بنگلورو کی جانب سے دہلی کیپٹلز کیخلاف کھیلتے ہوئے ویرات کوہلی نے یہ تاریخی اعزاز اپنے نام کیا۔
آئی پی ایل کے اسی رواں سیزن میں ویرات کوہلی نے ٹی20 کرکٹ میں اپنے 13 ہزار رنز بھی مکمل کرچکے ہیں، اسٹار بلے باز کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں 13 ہزار رنز بنانے والے پہلے بھارتی کرکٹر بھی بن گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: کھلاڑیوں کی فیملیز سے متعلق انڈین کرکٹ بورڈ کے نئے ضابطوں پر ویرات کوہلی کی شدید تنقید
ویرات کوہلی نے ممبئی کے وینکھڈے اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلورو اور ممبئی انڈینز کے درمیان میچ کے دوران یہ کارنامہ انجام دیا تھا، انہوں نے صرف 29 گیندوں میں شاندار نصف سنچری بنائی اور تیز ترین 13 ہزار رنز مکمل کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں اپنا نام رقم کردیا۔
عالمی سطح پر ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ بلے باز کرس گیل نے اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں، جنہوں نے یہ کارنامہ 381 اننگز کھیل کر سرانجام دیا، کرس گیل نے 381 اننگز میں 14ہزار 562 رنز بنا رکھے ہیں، جبکہ ویرات کوہلی نے 386 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی پی ایل باؤنڈریز ویرات کوہلی