پی ٹی آئی کے رکن گلگت بلتستان اسمبل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مظلوموں کی حمایت اور ظالموں کی مخالفت کرنے پر آغا علی رضوی کے اوپر مقدمہ درج کر کے مصنوعی جمہوریت میں لپٹی فسطائی حکومت کی لیڈنگ پارٹنر پیپلز پارٹی سندھ گورنمنٹ کی اصل حقیقت کھل کر سامنے آ گئی ہے جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کے رکن گلگت بلتستان اسمبلی وزیر محمد سلیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مظلوموں کی حمایت اور ظالموں کی مخالفت کرنے پر آغا علی رضوی کے اوپر مقدمہ درج کر کے مصنوعی جمہوریت میں لپٹی فسطائی حکومت کی لیڈنگ پارٹنر پیپلز پارٹی سندھ گورنمنٹ کی اصل حقیقت کھل کر سامنے آ گئی ہے جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان کے جمہوری نظام کو کمزور رکھنے میں زرداروں نے بھرپور تعاون اور حمایت کی ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان آج اس دوراہے پر کھڑا ہے جس میں ضمیر والوں کے لئے زندگی گزارنا عار محسوس کرنے لگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں ایک ایسی حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کے سبب آج ظلم و جبر، لاقانونیت اوج ثریا تک جا پہنچی ہے۔ آغا علی رضوی نے ہمیشہ سے مظلوموں کے حق میں آواز اٹھائی ہے، سو یہ ایف آئی آر بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے، دنیا کی کوئی طاقت حق اور سچائی کو طاقت کے بل بوتے پر نہ دبا سکتی اور نہ دبا سکے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: آغا علی

پڑھیں:

پیپلزپارٹی سمجھتی ہے ہر سیاسی پارٹی کو مذاکرات کرنے چاہئیں: شرجیل میمن

 ویب ڈیسک:وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے پیپلزپارٹی سمجھتی ہے ہر سیاسی پارٹی کو مذاکرات کرنے چاہئیں۔

 وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان میں بھی بات چیت سے حل نکلے گا، بانی پی ٹی آئی کو سزا ہوئی تو پورے پاکستان میں کوئی بندہ باہر نہیں نکلا۔

 شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ یہ اپنے مخالفین کو چور ڈاکو اور خود کو ایماندار کہتے تھے، انہیں اپنے جرائم کا حساب دینا پڑے گا۔

مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر گرفتار

متعلقہ مضامین

  • سندھ اسمبلی‘ گیس کی لوڈشیڈنگ کیخلاف تحریک التوا متفقہ طور پر منظور
  • شیخ احمد نوری کی سید علی رضوی کیخلاف ایف آئی آر کی شدید مذمت
  • ایف بی آر حکام کو گاڑیوں کی فراہمی کا معاملہ، وزیر خزانہ حمایت میں سامنے آگئے
  • پیپلزپارٹی سمجھتی ہے ہر سیاسی پارٹی کو مذاکرات کرنے چاہئیں: شرجیل میمن
  • پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی کی حمایت نہ کرنے کا اعلان
  • آغا علی رضوی پر ایف آئی آر سندھ حکومت کی بدترین بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے، کاظم میثم
  • پاراچنار کے حق میں دھرنا دینے پر سید علی رضوی سمیت کئی علماء کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج
  • بددیانت افراد کبھی نیوٹرل ایمپائرز کی حمایت نہیں کرتے
  • دریائے سندھ پر قبضے کی اجازت نہیں دینگے ،ڈاکٹرقادرمگسی