لبنان سے اسرائیلی انخلاء کے کوئی آثار نہیں، اقوام متحدہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
اپنی ایک رپورٹ میں صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا تھا کہ تل ابیب نے واشگٹن کو یہ اطلاع دی کہ 60 روزہ جنگبندی کے اختتام پر جب تک دونوں فریقین ایک حتمی معاہدے تک نہیں پہنچ جاتے اور لبنانی فوج متحارب علاقوں میں تعینات نہیں ہو جاتی اس وقت تک اسرائیل، جنوبی لبنان کے بعض اسٹریٹجک مقامات پر باقی رہنا چاہتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے ایک عہدیدار نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سیاسی عناصر کی مداخلت کے بغیر 60 روزہ جنگ بندی کے اختتام پر لبنان سے اسرائیلی انخلاء کے کوئی آثار نہیں۔ انہوں نے اپنا نام اور عہدہ ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ زمینی صورت حال سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیل اس وقت جنوبی لبنان کے متعدد اسٹریٹجک مقامات پر اپنی موجودگی کو طول دینے کے چکر میں ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے بھی کچھ ایسی ہی ملتی جُلتی خبروں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کیبنٹ کے نام سے معروف چھوٹی سیکورٹی کابینہ نے جنوبی لبنان سے صیہونی فوج کی واپسی کے فیصلے پر دستخط نہیں کئے۔ اسرائیلی اخبار Yedioth Ahronoth نے اپنے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ صیہونی رژیم لبنان میں جنگ بندی کو جاری رکھنا چاہتی ہے تاہم کسی بھی دراندازی کا سختی سے جواب دے گی۔ مذکورہ اخبار نے مزید لکھا کہ اسرائیل، لبنان کے ساتھ جنگ بندی پر ٹرامپ انتظامیہ کو اعتماد میں لے گا۔
صیہونی میڈیا رپورٹس دے رہا ہے کہ لبنانی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی بعض شقوں پر عملدرآمد نہ کرنے پر اسرائیل ہرگز جنوبی لبنان سے نہیں نکلے گا۔ اسرائیلی ٹی وی چینل 14 کا دعویٰ ہے کہ اسرائیل کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے اور لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب الله" کی کسی بھی کارروائی کا سخت و فوری جواب دے گی۔ تاہم ساری دنیا جانتی ہے کہ اسرائیلی میڈیا کی اس طرح کی رپورٹس سوائے پروپیگنڈے کے اور کچھ بھی نہیں۔ قبل ازیں صیہونی چینل 13 نے رپورٹ دی کہ تل ابیب نے واشگٹن کو یہ اطلاع دی کہ 60 روزہ جنگ بندی کے اختتام پر جب تک دونوں فریقین ایک حتمی معاہدے تک نہیں پہنچ جاتے اور لبنانی فوج متحارب علاقوں میں تعینات نہیں ہو جاتی اس وقت تک اسرائیل، جنوبی لبنان کے بعض اسٹریٹجک مقامات پر باقی رہنا چاہتا ہے۔ حالانکہ معاہدے کی رو سے اسرائیل اس بات کا پابند ہے کہ وہ 60 دنوں کے اندر جنوبی لبنان سے باہر نکلے گا۔ یاد رہے کہ اسرائیل اور لبنان کے مابین 27 نومبر 2024ء کی صبح 4:00 بجے عالمی ثالثین کی مدد سے جنگ بندی کا معاہدہ عمل میں آیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ہے کہ اسرائیل اور لبنان لبنان کے
پڑھیں:
شام اور اسرائیل کے درمیان واقع بفرزون میں صیہونی فوج کی طرف سے تعمیرات کا انکشاف
شامی صحافی کی 20 جنوری کو شیئر کی گئی ڈرون تصاویر میں اس مقام پر ٹرک، کھدائی کرنے والی مشینیں، اور بلڈوزر بھی دیکھے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حال ہی میں سیٹیلائٹ سے موصول تصاویر سے یہ بات علم میں آئی ہے کہ اسرائیلی ڈیفینس فورسز نے اسرائیل کے زیرِ قبضہ گولان کی پہاڑیوں کو شام سے جدا کرنے والے بفرزون (محفوظ علاقے) میں تعمیرات کی ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ تعمیرات 600 میٹر سے زیادہ رقبے پر اس علاقے میں ہو رہی ہیں جسے ایریا آف سیپریشن( علیحدہ کرنے والے علاقے) متعین کیا گیا ہے۔1974ء کے اسرائیل اور شام کے جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی افواج کو یہاں کے مغربی علاقے پر موجود حد کو عبور کرنا ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ جب ان تصاویر کے بارے میں اسرائیلی فوج سے سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے جواب میں دعویٰ کیا کہ ان کی فوجیں جنوبی شام میں بفر زون کے اندر اور سٹریٹجک مقامات پر شمالی اسرائیل کے رہائشیوں کی حفاظت کے لیے سرگرم ہیں۔ 21 جنوری کو حاصل کی گئی تصاویر میں اس علاقے میں نئی تعمیرات اور ٹرکوں کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ان تعمیرات کا آغاز ممکنہ طور پر رواں سال کے آغاز میں ہوا ہے اور یکم جنوری کو کم ریزولوشن کی تصاویر کو دیکھ کر اس مقام پر بتدریج تعمیرات کی نشاندہی کچھ مشکل نہیں۔ ان تصاویر میں تقریبا ایک کلومیٹر لمبے نئے راستے یا سڑک کا بھی انکشاف ہوا ہے جو ایک پہلے سے موجود سڑک کے ساتھ مل کر اسرائیلی علاقے کی جانب جاتی دکھائی دے رہی ہے۔ شامی صحافی کی 20 جنوری کو شیئر کی گئی ڈرون تصاویر میں اس مقام پر ٹرک، کھدائی کرنے والی مشینیں، اور بلڈوزر بھی دیکھے گئے ہیں۔ دفاعی انٹیلیجنس کمپنی جینز کے مشرق وسطیٰ کے ماہر جیریمی بینی کے مطابق تصاویر دیکھ کر لگتا ہے کہ یہاں چار گارڈ پوسٹ رکھی گئی ہیں جنھیں ممکنہ طور پر کرین کے ذریعے نصب کیا جائے گا۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ عارضی طور پر یہاں ٹھرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔