پیپلزپارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس زرداری ہاوس میں ہوا جس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آ گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پنجاب میں پاور شیئرنگ معاملے پر حکومت سرد مہری پر گرما گرم بحث ہوئی اور حکومت کی جانب سے تحریری معاہدوں کی خلاف ورزی پر برہمی کا اظہار کیا گیا ۔ اراکین نے قومی معاملات میں پیپلز پارٹی کو مشاورت سے باہر رکھنے پر شدید رد عمل ظاہر کیا ۔
اراکین نے رائے دی کہ پارٹی کو پیکا ایکٹ میں ترمیم کے بل پر واضح موقف اختیار کرنا ہوگا، اجلاس میں ارکان کی جانب سے دریائے سندھ سے چھ نہریں نکالنے کا معاملہ بھی اٹھایا گیا اور کمیٹی کے اراکین نے نہریں نکالنے کی شدید مخالفت کی ۔
اراکین نے کہا کہ نہروں کی تعمیر سندھ میں آگ لگانے کے مترادف ہے، نہروں کی تعمیر سے متعلق حکومت ہمارے تحفظات دور نہیں کر رہی ۔ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے نہروں کی تعمیر کا معاملہ حکومت کے ساتھ اعلیٰ سطح پر اٹھانےکا مطالبہ کیا ۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اراکین نے کمیٹی کے
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہوگا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہو گا، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اجلاس کی صدارت کریں گے۔
پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے تمام اراکین اجلاس میں شریک ہوں گے، سی ای سی اجلاس میں ملکی سیاست سے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر گرفتار