نادار موبائل وین آپ کے علاقے میں کب آرہی ہے؟تمام شہروں کی مکمل فہرست ،تاریخیں اوراوقات سامنے آ گئے
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
نادرا شہریوں کو ان کے گھر کے قریب سہولت کی فراہمی کے سلسلے میں جلد درج ذیل علاقوں میں وین سروس لے کر آرہا ہے۔
جن شہروں میں نادرا کی وین عوام کو خدمت کی فراہمی کے لیے آئے گی ان میں سکھر، شکارپور، شہید بےنظیر آباد، لاڑکانہ، نوشہروفیروز، جیکب آباد، خیرپور، سانگھڑ، دادو، گھوٹکی، شہداد کوٹ اور کشمور شامل ہیں۔
ان شہروں میں نادار کے موبائل رجسٹریشن وینز کے دوروں کا شیڈول 27جنوری تا 31 جنوری 2025 ہے۔اس کے علاوہ صارفین مزید معلومات اور اپ ڈیٹس کے لیے نادرا کے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور وٹس ایپ چینل کو بھی فالو کرسکتے ہیں۔
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن, 10 دہشتگرد گرفتار
پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 10 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کارروائی لاہور، بہاولپور، راولپنڈی، گجرانوالہ اور جہلم میں کی گئی۔راولپنڈی سے 2 خطرناک دہشت گرد بادل سنگھ اور سورج سنگھ کو گرفتار کیا گیا جن کا تعلق ننکانہ صاحب سے ہے۔اس کے علاوہ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، 16 ڈیٹونیٹر، نقدی، پرائمہ کارڈز برآمد کیے گئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے خوف وہراس پھیلانا چاہتے تھے۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ رواں ہفتے میں 2053 کو مبنگ آپریشنز میں 263 مشتبہ افراد گرفتار کیے جن میں 82473 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ترجمان سی ٹی ڈی نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔