اسلام آباد:

پیپلز پارٹی نے پاور شیئرنگ کے معاملے پر (ن) لیگ سے مذاکرات کے لیے تمام کمیٹیاں تحلیل کردیں اور فیصلہ کیا ہے کہ اب صدر مملکت اس معاملے پر وزیراعظم سے مذاکرت کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا، پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے مذاکرات کے لیے تمام کمیٹیاں تحلیل کردیں۔

ذرائع کے مطابق (ن) لیگ سے پاور شئیرنگ فارمولے پر مذاکرات کا اختیار صدر مملکت کو دے دیا، اب صدر مملکت وزیراعظم سے پاور شئیرنگ فارمولے پر مذاکرات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وفاق کی جانب سے زرعی ٹیکس لگانے پر اجلاس کے شرکا نے تحفظات کا اظہار کیا، سی ای سی نے زراعت پر عائد ٹیکس 45 فیصد سے کم کر کے بیس فیصد کرنے کی تجویز دے دی۔

یہ بھی پڑھیں : 26 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کے سوا کسی ادارے نے ختم کی تو اسے کوئی نہیں مانے گا، بلاول

پی پی ارکان نے سی ای سی اجلاس میں پیکا ایکٹ ترمیمی بل پر تفصیلی غور کیا اور کہا کہ حکومت کی پیکا ایکٹ میں ترامیم پر پارٹی کو واضح موقف اختیار کرنا چاہیے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سے مذاکرات لیگ سے

پڑھیں:

بلاول بھٹو زرداری کی پیپلز پارٹی کی کابینہ میں شمولیت کی تردید

ویب ڈیسک : چیئرمین پاکستان  پیپلزپارٹی ( پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے پی پی کی کابینہ میں شمولیت کی تردید کردی۔

اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری میں شرکت کی خبر میڈیا نے دی تھی اس لیے میڈیا سے ہی پوچھا جائے۔ ناشتے کے لیے امریکا ضرور جاؤں گا۔ یہ تو والدہ کے دور سے چل رہا ہے۔ کچھ دوستوں سے بھی مل لوں گا۔

مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر گرفتار

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کابینہ میں شمولیت اختیار نہیں کررہی ہے۔ نہ میں وزیر ہوں اور نہ ہی کوئی حکومتی عہدیدار اس لیے دورہ امریکا میں میرا کوئی آفیشل پروگرام نہیں ہے۔

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • پاورشیئرنگ تنازع: پی پی کی مذاکراتی کمیٹیاں تحلیل، زرداری خودشہبازسے بات کریں گے
  • پی پی نے پاور شیئرنگ پر تمام کمیٹیاں تحلیل کردیں، آصف زرداری شہباز شریف سے مذاکرات کرینگے
  • بلاول بھٹو زرداری کی پیپلز پارٹی کی کابینہ میں شمولیت کی تردید
  • پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
  • پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا،اہم فیصلے متوقع
  • آصف زرداری اگلے ماہ چین کا دورہ کرینگے
  • پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 24 جنوری کو طلب
  • پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو طلب،ملکی سیاست سے متعلق اہم فیصلے ہونگے
  • صدر مملکت آصف علی زرداری فروری میں چین کا دورہ کرینگے، چینی صدر سے ملاقات طے