پی پی نے پاور شیئرنگ پر تمام کمیٹیاں تحلیل کردیں، آصف زرداری شہباز شریف سے مذاکرات کرینگے
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
پی پی نے پاور شیئرنگ پر تمام کمیٹیاں تحلیل کردیں، آصف زرداری شہباز شریف سے مذاکرات کرینگے WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )پیپلز پارٹی نے پاور شیئرنگ کے معاملے پر (ن) لیگ سے مذاکرات کے لیے تمام کمیٹیاں تحلیل کردیں اور فیصلہ کیا ہے کہ اب صدر مملکت اس معاملے پر وزیراعظم سے مذاکرت کریں گے۔ پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا، پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے مذاکرات کے لیے تمام کمیٹیاں تحلیل کردیں۔
ذرائع کے مطابق (ن) لیگ سے پاور شئیرنگ فارمولے پر مذاکرات کا اختیار صدر مملکت کو دے دیا، اب صدر مملکت وزیراعظم سے پاور شئیرنگ فارمولے پر مذاکرات کریں گے۔ذرائع کے مطابق وفاق کی جانب سے زرعی ٹیکس لگانے پر اجلاس کے شرکا نے تحفظات کا اظہار کیا، سی ای سی نے زراعت پر عائد ٹیکس 45 فیصد سے کم کر کے بیس فیصد کرنے کی تجویز دے دی۔ پی پی ارکان نے سی ای سی اجلاس میں پیکا ایکٹ ترمیمی بل پر تفصیلی غور کیا اور کہا کہ حکومت کی پیکا ایکٹ میں ترامیم پر پارٹی کو واضح موقف اختیار کرنا چاہیے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سے مذاکرات
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی جیل میں نہیں‘ چھٹیاں منا رہے ہیں: عطا تارڑ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ میرے نزدیک بانی پی ٹی آئی جیل نہیں‘ چھٹیاں منا رہے ہیں۔ بانی کی ہفتے میں چار چار ملاقاتیں ہو رہی ہیں۔ بانی کو جیل میں کسی بھی حق سے محروم نہیں کیا گیا۔ سمجھ نہیں آتا پی ٹی آئی کا کون سا گروپ کس کی ملاقاتیں روک رہا ہے۔ حکومت کے پاس اتنا وقت نہیں کہ سوچے پی ٹی آئی کو کیسے ختم کرنا ہے۔ پی ٹی آئی کے متعدد گروپس خود آپس میں لڑ رہے ہیں۔ بانی کرپشن کیس میں اندر ہیں‘ چھٹیوں پر نہیں ہیں۔ پی ٹی آئی میں ایک علیمہ گروپ ہے‘ ایک بشریٰ گروپ ہے۔ مجھے نہیں لگتا پی ٹی آئی کی کوئی بھی پالیسی ٹھیک تھی۔ پی ٹی آئی والے خود کلیئر نہیں کون سے ایشو پر بات کرنا چاہتے ہیں۔ پیپلز پارٹی‘ بلاول بھٹو اور صدر کا احترام کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے ہم سنجیدہ ہیں۔ پیپلز پارٹی کے معاملات کیلئے اسحاق ڈار کی سربراہی میں کمیٹی کام کر رہی ہے۔