WE News:
2025-01-24@23:18:45 GMT

سیلزٹیکس قوانین میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT

سیلزٹیکس قوانین میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس چوری روکنے کے لیے سیلزٹیکس قوانین میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر افسران کو ہدف میں ناکامی پر 6 ارب کی گاڑیاں دی جارہی ہیں، فیصل واوڈا

نوٹیفکیشن کے مطابق مینوفیکچررز کے لیے ماہانہ گوشواروں میں اشیا اور سپلائی کی تفصیلات کی فراہمی لازمی قرار دی گئی ہے لہٰذا ڈسٹری بیوٹرز اورہول سیلرز اس بات کے پابند ہوں گے کہ وہ درآمد کردہ اشیا اور سپلائی کی تفصیلات بتائیں۔

ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کا قابل ٹیکس اشیا سپلائی کرنے والے تمام رجسٹرڈ کمرشل امپورٹرز پر بھی اطلاق ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایف بی آر ٹیکس چوری ٹیکس چوری سدباب ٹیکس قوانین ترمیم.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایف بی ا ر ٹیکس چوری ٹیکس چوری سدباب ٹیکس قوانین ترمیم ایف بی

پڑھیں:

عدالت عظمیٰ، 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق سماعت کےلیے خصوصی انتظامات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ میں 26ویں آئینی ترمیم کے مقدمات کی سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ کی عمارت میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔عدالت عظمیٰ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لارجر بینچ 27 جنوری کو عدالت عظمیٰ
میں 26ویں آئینی ترمیم کے مقدمات کی سماعت کرے گا، فریقین کی سہولت اور عدالتی امور کو خوش اسلوبی سے چلانے کے لیے پیر کوعدالت عظمیٰ میں سیکورٹی بہتر بنانے کے لیے خصوصی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ کمرہ عدالت نمبر 2 میں بیٹھنے کی محدود گنجائش کے پیش نظر عدالت عظمیٰ کی طرف سے جاری کیے جانے والے خصوصی حفاظتی پاس کے ذریعے داخلے کو ریگولیٹ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پیر کو صرف ان افراد کو داخل ہونے کی اجازت ہوگی جن کے مقدمات عدالت میں طے ہوں گے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ عدالت عظمیٰ کی کارروائی کے لیے باقاعدگی سے آنے والے وکیلوں اور صحافیوں کو بھی کورٹ روم نمبر2 میں داخل ہونے کے لیے پاس جاری کیے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ دیگر وکلا اور صحافی جنہیں پاس جاری نہیں کیے جا سکے انہیں کورٹ روم نمبر6 اور7 میں آڈیو کی سہولت دی جائے گی، سائلین کو بیگ کی تلاشی کے بعد کورٹ بلڈنگ میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ترجمان عدالت عظمیٰ نے بتایا کہ کمرہ عدالت کے اندر موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی، سائلین سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ سیکورٹی عملے کے ساتھ تعاون کریں گے۔
26 ویں ترمیم

متعلقہ مضامین

  • سیلزٹیکس قوانین میںترمیم کا نوٹیفکیشن جاری
  • عدالت عظمیٰ، 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق سماعت کےلیے خصوصی انتظامات
  • اسلامی نظریاتی کونسل کے 4 اراکین کی تعیناتی کی منظوری،وفاقی وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
  • سینیٹ اجلاس کا وقت تبدیل، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
  • بلاول بھٹو اور خواجہ آصف ہائی پاور سیلیکشن بورڈ کے ممبر منتخب، نوٹیفکیشن جاری
  • قائمہ کمیٹی داخلہ نے سوشل میڈیا قوانین سخت کرنے کا پیکا ایکٹ پاس کردیا، پی ٹی آئی کا واک آؤٹ
  • سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنیوالوں کیخلاف قوانین مزید سخت کر دیئے گئے
  • سردیوں میں انڈوں اور مرغی کے ریٹ میں بڑی کمی کی وجہ کیا؟
  • ایف بی آر نے ریونیو شارٹ فال کو پورا کرنے کیلئے آئی ایم ایف سے پلان شیئر کردیا