شیر افضل مروت اچھے آدمی، لیکن ایک اَن گائیڈڈ میزائل ہیں، لطیف کھوسہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی اور سینئر وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت ایک اَن گائیڈڈ میزائل ہیں۔ وہ اچھے آدمی ہیں مگر جارحانہ انداز میں تیز بھاگتے ہیں، جس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
انھوں نے کہا اگر وہ سلمان اکرم راجہ یا بیرسٹر گوہر کو گالیاں دینا شروع کر دیں اور کہیں کہ میں ہی سب کچھ ہوں تو بانی پی ٹی آئی کو انہیں ’’شٹ اپ کال‘‘ دینا ہی پڑتی ہے، اس بیان کے بعد اب وہ میرے پیچھے پڑ جائیں گے۔
سردار لطیف کھوسہ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کینیڈا کے ایک گروپ کی جانب سے منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کی جس کا اہتمام مقامی عہدیداروں کرنل (ر) سہیل انور، سلمان ارشد اور کاشف یوسف نے کیا تھا۔
سردار لطیف کھوسہ نے مختلف سوالوں کے جواب میں کہا کہ پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں ہیں۔ اگر کسی کو غلط فہمی ہے تو وہ بانی پی ٹی آئی کو مائنس کر کے اپنے علاقے بلکہ اپنے گھر نہیں جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب پی ٹی آئی کی حکومت آئے گی تو اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیں گے بلکہ الیکشن لڑنے کا حق بھی ہو گا اور اس سلسلے میں پابندیوں کو ختم کر دیں گے۔
سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے امریکہ مداخلت کرے۔ ہم عوام کی حمایت چاہتے ہیں اور بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہوں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سردار لطیف کھوسہ بانی پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے کہا
پڑھیں:
عمران خان کی وکالت سے متعلق شیر افضل مروت کا دعویٰ غلط ثابت، عدالتی حکمنامہ سامنے آگیا
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا یہ بیان کہ عمران خان نے انہیں اپنی وکالت سے نہیں ہٹایا ہے غلط ثابت ہوگیا۔ اس حوالے سے عدالت نے حکمنامہ جاری کردیا ہے جس میں عمران خان کی خواہش پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
عدالت کے حکمنامے کے مطابق عمران خان نے جیل انتظامیہ اور عدالت کو آگاہ کردیا ہے کہ شیر افضل مروت ان کے وکیل نہیں لہٰذا انہیں اڈیالہ جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: مجھ سے متعلق سب نے غلط خبر چلائی، 15 دن تک میڈیا کا بائیکاٹ کرتا ہوں، شیر افضل مروت
یاد رہے کہ گزشتہ روز میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ عمران خان نے جیل انتظامیہ کو آگاہ کیا کہ شیر افضل مروت کو جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے کیونکہ وہ ان کے وکیل نہیں۔ شیر افضل مروت جمعرات کو عمران خان سے ملنے کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے تاہم انہیں واپس بھیج دیا گیا تھا۔
شیر افضل مروت جب اڈیالہ جیل پہنچنے تو انتظامیہ کی جانب سے عمران خان کو آگاہ کیا گیا تھا کہ وہ ان سے ملنے کے لیے آئے ہیں۔
مزید پڑھیے: شیر افضل مروت میرے وکیل نہیں، جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے، عمران خان نے انتظامیہ کو آگاہ کردیا
واضح رہے کہ شیر افضل مروت کا پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ہر معاملے پر اختلاف رائے ہوتا ہے۔ حال ہی میں انہوں نے سلمان اکرم راجہ کو پی ٹی آئی کا سیکریٹری جنرل ماننے سے انکار کیا تھا جس کے بعد انہیں شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا لیکن اس کے جواب میں انہوں نے سلمان اکرم راجہ پر ایک بار پھر الزامات عائد کرکے نئے مسائل کھڑے کردیے۔
مزید پڑھیں: شیر افضل مروت نے سلمان اکرم راجا کو پھر آڑے ہاتھوں لے لیا، شوکاز نوٹس کا جواب جمع
جواب میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجا نے جو تبصرہ کیا تھا وہ پارٹی میں میری ساکھ کو نقصان پہنچانے والا تھا اور اب بھی اگر ان کے اقدامات پر قابو نہ پایا گیا تو پی ٹی آئی تقسیم ہو جائےگی۔
’میڈیا کا بائیکاٹ، 15 دن تک بات نہیں کروں گا‘قبل ازیں وکالت کے حوالے سے خبریں شائع ہونے کے بعد جمعے کو شیر افضل مروت نے اعلان کیا کہ میڈیا نے ان سے متعلق غلط خبر چلائی اس لیے 15 دن تک میڈیا کا بائیکاٹ کرتا ہوں۔
تاہم عدالتی حکمنامے میں وکالت سے علیحدہ کیے جانے کے حوالے سے تذکرے کے بعد اب شیر افضل مروت کا یہ دعویٰ غلط ثابت ہوچکا ہے کہ میڈیا نے وہ خبر غلط چلائی تھی۔ حکمنامے میں واضح کردیا گیا ہے کہ عمران خان نے جیل انتظامیہ اور عدالت کو آگاہ کیا ہے کہ شیر افضل مروت میرا وکیل نہیں اسے جیل داخل نہ ہونے دیا جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سلمان اکرم راجہ شیر افضل مروت شیر افضل مروت اور عمران خان