چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی کے امکانات پر توجہ ہوگی، وزیر خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی کے امکانات پر توجہ ہوگی۔ پاکستان اور چین کے درمیان سرسبز و طویل مدتی شراکت داری قائم ہے۔
ڈیووس میں چینی میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ چین نے سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، علوم کی منتقلی میں پاکستان کا ساتھ نبھایا ہے، پاکستان کو چینی صنعتوں کےلیے برآمدی مرکز بنانے کی کوشش ہو گی۔
ایف بی آر حکام کو گاڑیاں فراہم کیا جانا اہم ضرورت ہے، وزیر خزانہوزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ایف بی آر اہلکار دفتروں میں بیٹھ کر کام جاری نہیں رکھ سکتے،
سینیٹر محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ سی پیک سیکنڈ فیز میں باہمی کاروباری شراکتوں کے ثمرات نمایاں ہوں گے، اس فیز میں چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی کے امکانات پر توجہ ہو گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ اسی سال پانڈا بانڈ کا اجرا ہو جائے، ہم چینی کیپٹل مارکیٹ تک رسائی کےلیے کوشاں ہیں۔
وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ پہلے ایف ڈی آئی ڈیجیٹل انیشی ایٹو کا پاکستان کے لیے اجرا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے، ہم دوسروں کے تجربات سے سیکھ کر پاکستان کے آئی ٹی شعبے کو آگے لے جانے کے خواہاں ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: چینی صنعتوں کہا کہ
پڑھیں: