پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2025ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر کو ایمبولینس سروس کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر کو ایمبولینس سروس کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

اس حوالے سے تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی ہیلی کاپٹر میں مریضوں و زخمیوں کو قدرتی و انسانی آفات کے دوران دور دراز کے علاقوں سے علاج معالجے کےلیے بروقت ہسپتالوں میں منتقل کیا جائے گا۔اس حوالے سے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری، سیکرٹری ریلیف یوسف رحیم، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر محمد ایاز خان، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن انجنئیر ناصر خان، غیور مشتاق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر پشاور سمیت ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے فرضی مشقوں کے دوران ہیلی کاپٹر میں مریضوں کی منتقلی کا معائنہ کیا جبکہ ضروریات کے مطابق مزید تبدیلیوں کو حتمی شکل دینے کے احکامات جاری کئے تاکہ جلد از جلد ریسکیو 1122 کی ہیلی کاپٹر سروس شروع کی جاسکے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ہیلی کاپٹر کی جانب سے ریسکیو 1122

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کرانے سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری 

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کرانے سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری  کر دیا گیا،پشاور ہائیکورٹ نے کے پی میں سینیٹ انتخابات کرانے سے متعلق درخواست نمٹا دی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے کے پی الیکشن کرانے کا معاملہ الیکشن کمیشن پاکستان کو بھیج دیا، الیکشن کمیشن 60دن کے اندر کے پی میں سینیٹ انتخابات کرانے سے متعلق فیصلہ کرے،حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ سپیشل سیکرٹری لاء، الیکشن کمیشن نے الیکشن نہ کرانے کی کوئی تسلی بخش وجہ نہیں بتائی۔

 پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت بہاول پور میں 43 اجتماعی شادیوں کی تقریب،صوبائی وزراء کی شرکت

مزید :

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا، نگران دور میں بھرتی 16 ہزار ملازمین کو نکالنے کا بل پیش
  • خیبرپختونخوا حکومت کا صحت کارڈ اسکیم میں لائف انشورنش شامل کرنے کا فیصلہ
  • خیبرپختونخوا: ہیلی ایمبولینس سروس منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل
  • اپر کرم کیلئے ادوایات کی ایک اور کھیپ ہیلی کاپٹر کے ذریعے روانہ
  • اشیائے خور و نوش اور ادویات کی مزید کھیپ  کرم روانہ، گن شپ ہیلی کاپٹر سے نگرانی
  • خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کرانے سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری 
  • خیبرپختونخوا کو ملنے والے 500 ارب روپے کہاں ہیں؟
  • گریس ویلی میں پاک فوج کے تعاون سے طبی سہولیات کیلئے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز
  • برف باری ؛گریس ویلی کا زمینی رابطہ منقطع، پاک فوج نے امدادی کام شروع کردیا