اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر قومی اسمبلی جنید اکبر بلامقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) منتخب ہوگئے۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، طارق فضل چوہدری اور شبلی فراز نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے جنید اکبر کا نام تجویز کیا تھا جس کی دیگر ممبران نے تائید کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی نے چیئرمین پی اے سی کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کیا تھا، تاہم گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جنید اکبر کو نامزد کیا تھا۔

عام انتخابات کے بعد حکومت کے قیام کو قریباً ایک سال ہونے والا ہے، حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے درمیان اختلافات کے باعث اہم عہدے پر تعیناتی میں اتنا وقت لگا۔

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جس ممبر اسمبلی کا نام تجویز کیا جاتا حکومت اس پر اعتراض عائد کردیتی تھی۔
مزیدپڑھیں:صارفین کی سہولت کے لیے کے الیکٹرک کا بڑا اقدام

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی جنید اکبر

پڑھیں:

حکومت اور اپوزیشن میں معاملات طے پا گئے، پی اے سی کا اجلاس طلب ،، جنید اکبر یا حامد ڈوگر کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنائے جانے کا امکان

حکومت اور اپوزیشن میں معاملات طے پا گئے، پی اے سی کا اجلاس طلب ،، جنید اکبر یا حامد ڈوگر کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنائے جانے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز) سپیکر قومی اسمبلی کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے انتخاب کےلئے اپوزیشن ارکان کا پینل موصول ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن پارٹی کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے پانچ رکنی پینل کے نام سپیکر کو بھجوائے،پینل میں جنید اکبر،عامر ڈوگر،شیخ وقاص اکرم،خواجہ شیراز اور عمر ایوب کے نام شامل ہیں ،
سپیکر قومی اسمبلی کو چیئرمین کے انتخاب کےلئے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
پبلک اکائونٹس کمئٹی کا اجلاس آج دوپہر دوبجکر تیس منٹ پر طلب کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں چئیرمین پی اے سی کا انتخاب ہوگا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پی اے سی ممبران کو اجلاس سے متعلق اگاہ کردیا۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کےاہم رکن پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب
  • پی ٹی آئی کے جنید اکبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب
  • تحریک انصاف کے جنید اکبر بلا مقابلہ چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی منتخب
  • پی ٹی آئی کے جنید اکبر بلامقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخب
  • حکومت اور تحریک انصاف میں چیئرمین پی اے سی کے لیے جنید اکبر پر اتفاق
  • تحریک انصاف کے جنید اکبر بلا مقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخب
  • حکومت اور پی ٹی آئی میں چیئرمین پی اے سی کیلئے جنید اکبر کے نام پر اتفاق
  • پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ملتوی
  • حکومت اور اپوزیشن میں معاملات طے پا گئے، پی اے سی کا اجلاس طلب ،، جنید اکبر یا حامد ڈوگر کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنائے جانے کا امکان