چینی صدر کا بینشی آئرن اینڈ اسٹیل پلیٹ کولڈ رولنگ پلانٹ کا معائنہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
بیجنگ () چینی صدر شی جن پھنگ نے صوبہ لیاؤننگ کے شہر بینشی میں بینشی آئرن اینڈ اسٹیل پلیٹ کولڈ رولنگ پلانٹ کے نمبر 3 کولڈ رولنگ پلانٹ کا معائنہ کیا ، پلانٹ کے مرکزی کنٹرول سینٹر اور پروڈکشن لائن کو دیکھا اور اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے صنعتی اپ گریڈنگ کے بارے میں جانا۔ بینشی آئرن اینڈ اسٹیل گروپ کمپنی لمیٹڈ عوامی جمہوریہ چین میں پیداوار بحال کرنے والا پہلا سپر بڑا اسٹیل انٹرپرائز ہے، جس کا مرکزی کاروبار اسٹیل اور معدنی وسائل پر مبنی ہے اور یہ انٹرپرائز سامان مینوفیکچرنگ اور انجینئرنگ ٹیکنالوجی سمیت دیگر متنوع صنعتوں کی مربوط ترقی کرتا ہے
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
برطانیہ کا جاسوسی پر روس کو انتباہ، یوکرین میں پاور پلانٹ تباہ
یوکرین کے شہر زاپوریزیا پر روسی حملے میں عمارت کھنڈر بن گئی ہےلندن؍کیف (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو جاسوس جہاز کی مداخلت پر خبردار کردیا۔ برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے کہا کہ واقعہ بڑھتی ہوئی روسی جارحیت کی ایک اور مثال ہے، ہم جانتے ہیں کہ پیوٹن کیا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم اپنے ملک کی حفاظت کے لیے مضبوط اقدامات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ جان ہیلی نے پارلیمان کو بھی آگاہ کہ رائل نیوی نے ایک روسی جاسوس جہاز کا سراغ لگایا جو برطانیہ کے پانیوں سے گزرا۔ ینٹرجہاز خفیہ معلومات اکٹھا کرنے اور برطانیہ کے اہم زیر آب انفراسٹرکچر کی نقشہ سازی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ جہاز پیر کے روز ملک کے ساحل سے تقریباً 45 میل دور برطانوی پانیوں میں داخل ہوجس کے بعد نگرانی کے لیے 2جہاز روانہ کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ روسی جہاز برطانوی پانیوں سے گزر کر شمالی سمندر میں چلا گیا۔واضح رہے کہ مغربی ممالک روسی جہاز کو انڈر واٹر کیبل بچھانے اور دیگر حساس انفراسٹرکچر کا نقشہ بنانے کے لیے استعمال ہونے والا جاسوس جہاز سمجھتے ہیں۔ دوسری جانب روس نے یوکرین کے شہر زاپوریزیا کو نشانہ بنایا ۔ ڈرون اور میزائلوں سے کیے جانے والے حملے میں توانائی کی ایک تنصیب کو تباہ کر دیا گیا۔ حملے میں بڑی تعداد میں عمارتوں کو نقصان پہنچا ،جب کہ 20 ہزار سے زائد افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں ایک شخص ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے ۔ ادھر روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس نے یوکرین کے شہر خارکیف کے ایک گاؤں پر قبضہ کر لیا ۔ بیان میں کہا گیا کہ یوکرین کے 114 ڈرون کو مار گرایا گیا۔اس سے قبل یوکرین نے روس کے علاقے کرسک میں آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ بیا ن میں کہا گیا کہ فوجیوں اور ہتھیاروں کے حراستی علاقوں، کمانڈ سینٹرز اور گوداموں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ناٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے یوکرین کے لیے حمایت بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔