پاکستان کی عالمی بینک کو سمارٹ میٹرنگ کی تنصیب میں سرمایہ کاری کی دعوت
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
وزیر توانائی اویس لغاری سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن رائزر سے ملاقات کی۔ پاور ڈویژن اور ورلڈ بینک کے درمیان تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے توانائی اویس خان لغاری نے عالمی بینک کو سمارٹ میٹرنگ کی تنصیب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
اس موقع پر وفاقی وزیربرائے توانائی اویس خان لغاری کا کہنا تھا کہ بجلی سہولت پیکج کی وجہ سے طلب میں سات فیصد اضافہ ہواہےاسمارٹ میٹرنگ سے شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے گا غیرمنصفانہ لوڈ منیجمنٹ بھی ختم ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اسمارٹ میٹرز گھریلو اور گرڈ سطح پر نصب کئے جا رہے ہیں اس کے مثبت نتائج سامنےآئے ہیں ڈسٹری بیوشن کمپنیاں جلد نجکاری کی لسٹ میں آرہی ہیں سی پی پی اے اب مزید کوئی معاہدے کرنے کی مجازنہیں ہوگی۔
عالمی بینک کے ریجنل نائب صدر نے پاورڈویژن میں اصلاحات کی تعریف کی اورملاقات میں پاور ڈویژن اور عالمی بینک کے درمیان تعاون کے فروغ اور تکنیکی سطح پر تبادلہ خیال بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: عالمی بینک بینک کے
پڑھیں:
وزیرخزانہ کا سعودی اور قطر کے وزرائے خزانہ سے سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال
DAVOS:وفاقی وزیرخزانہ نے ورلڈ اکنامک فورم کے دوران سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خزانہ سے ملاقات میں دو طرفہ معاشی تعلقات مضبوط بنانے اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خزانہ سے بالمشافہ ملاقاتیں کیں اور اپنے دونوں ہم منصبوں سے علیحدہ ملاقاتوں میں باہمی سفارتی و معاشی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر خزانہ نے سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدان کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر بات کی اور پاکستانی معیشت کے استحکام اور پائیدار ترقی کے حصول کی کوششوں سے آگاہ کیا۔
انہوں نے ڈھانچہ جاتی اصلاحات، مالیاتی نظم وضبط اور ریگولیٹری نظام کے باعث ملک میں سرمایہ کاری کی فضا بہتر ہونے پر روشنی ڈالی۔
دونوں وزرائے خزانہ نے علاقائی معاشی ترقی اور باہمی سرمایہ کاری اور مالیاتی تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا، دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تاریخی رشتوں کو مضبوط بنانے اور تجارت، انفرا اسٹرکچر اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کا عزم کیا۔
دونوں وزرائے خزانہ نے دونوں ممالک کے مشترکہ استحکام اور خوش حالی کے لیے معاشی و تجارتی رشتوں کو مزید مضبوط بنانے کا عہد کیا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس کے بعد ڈیووس میں قطر کے وزیر خزانہ علی احمد الکوری سے بھی بالمشافہ ملاقات کی اور انہیں کو پاکستان میں حالیہ مہینوں میں حاصل ہونے والے معاشی استحکام اور معاشی اشاریوں میں خاطر خواہ بہتری سے آگاہ کیا۔
محمد اورنگزیب نے اپنے قطری ہم منصب کو پاکستان کی عالمی مالیاتی ریٹنگ میں بہتری اور ملک میں مالیاتی اور میکرواکنامک استحکام اور پائیدار ترقی کے حصول کی کاوشوں سے آگاہ کیا۔
انہوں نے پاکستان میں معاشی استحکام کے نتیجے میں ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری بالخصوص قطر سمیت دوست ممالک کے لیے سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع پیدا ہونے کا ذکر کیا۔
دونوں وزرائے خزانہ نے پاکستان اور قطر کے مابین گہرے دوستانہ تعلقات مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی معاشی تعاون کو مزید فروغ دینے کا عزم کیا۔