پی ٹی آئی کے جنید اکبر بلامقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخب
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنید اکبر بلا مقابلہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے طارق فضل چوہدری نے جنید اکبر کا نام تجویز کر دیا، (ن) لیگ کے سینیٹر افنان اللہ نے بھی جنید اکبر کے نام کی تائید کردی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے بھی جنید اکبر کا نام تجویز کیا۔
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت نے فیصلہ کیا کہ پی اے سی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کو دی جائے۔
جنید اکبر کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن ممبران کا شکرگزار ہوں، سینئر ممبران کی رہنمائی میں ذمہ داری کو بہتر انداز میں نبھاؤں گا۔
نہوں نے کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر پارٹی نے نامزد کیا۔
قبل ازیں، پاکستان تحریک انصاف نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کے لیے حکومت کو 5 نام بھیج دیے تھے۔
پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے چیف وہپ طارق فضل چوہدری کو خط ارسال کیا ہے، جس میں پی اے سی کی چیئرمین شپ کے لیے 5 نام بھیجے گئے تھے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے بھیجے گئے ناموں میں جنیداکبر، شیخ وقاص اکرم، عمر ایوب خان، عامر ڈوگر کے اور خواجہ شیراز محمود کے نام شامل تھے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی جنید اکبر
پڑھیں:
چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی انتخابات میں چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر اور طارق حسن بلا مقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد مسلم لیگ ق کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں ہوا۔چوہدری سالک حسین مسلم لیگ ق کے سینئر نائب صدر منتخب ہوگئے۔ چوہدری شافع حسین مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور ڈاکٹر محمد امجد مسلم لیگ ق کے چیف آرگنائزر اور غلام مصطفیٰ ملک مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر ہوئے۔
اجلاس میں چاروں صوبوں، اسلام آباد اور گلگت بلتستان سے جنرل کونسل کے اراکین نے شرکت کی۔جنرل کونسل کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں پر مظالم کی مذمت کی گئی۔اجلاس میں ملک میں جاری دہشت گردی کی مذمت کی گئی اور افواج پاکستان، رینجرز اور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔چوہدری شجاعت نے کہا کہ قرآن ہمارا منشور ہے، خدمت کی سیاست کریں، منافقت اور تکبر سے اجتناب کریں۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا اور یہی جماعت پاکستان کو بچائےگی، تمام عہدیداران پارٹی کو منظم، مستحکم اور فعال بنائیں۔
صحافی برادری چاہتی ہے کہ فیز ٹو کا افتتاح مریم نواز خود کریں: صدر لاہور پریس کلب
مزید :