بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر بیرسٹر محمد علی سیف کی جماعت اسلامی کے ہیڈکوارٹر منصورہ کا دورہ کیا اور نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، سیکریٹری اطلاعات امیر العظیم سے ملاقات کی۔

ملاقات میں جماعت اسلامی کے دیگر قائدین کے علاوہ عمران خان کے دوست اور جماعت اسلامی کے سابق ساتھی محمد علی درانی بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے ایک بار پھر جماعت اسلامی سے رابطہ کرلیا

بیرسٹر محمد علی سیف نے پی ٹی آئی قیادت کا جماعت کی قیادت کے لیے خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔

انہوں نے جماعت اسلامی کی عوامی ریلیف کے لیے جدوجہد کو سراہا اور عوامی مینڈیٹ چھینے جانے کے حوالے سے جماعت کی طرف سے حالیہ بیان پر شکریہ ادا کیا۔

بیرسٹر محمدعلی سیف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے قومی سیاسی جماعتوں سے رابطوں اور مشترکہ ایجنڈے کی تیاری کے لیے مشاورت کی ہدایت کی ہے۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے وزیراعلی خیبرپختون خوا علی امین گنڈا پور کی طرف سے مشاورتی اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ بھی جماعت کی قیادت کو پیش کیا۔

مزید پڑھیے: بیرسٹر سیف نے قاسم سوری کو جھوٹا قرار دے دیا

انہوں نے دہشت گردی کے خلاف اور کرم میں امن کے لیے صوبہ خیبرپختونخوا کی کوششوں کے حوالے سے بھی جماعت کی قیادت کو آگاہ کیا۔

نائب امیر لیاقت بلوچ نے جماعت کی جانب سے عمران خان اور علی امین گنڈا پور کی طرف سے نیک تمناﺅں کے اظہار پر شکریہ ادا کیا۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ کسی کا وجود مٹانے یا کسی اور کا وجود منوانے سے ملک اور قوم مسائل سے نہیں نکلیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسائل کا حل دانشمندی سے نکل سکتا ہے۔

قائدین نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بیرسٹر سیف جماعت اسلامی عمران خان کا پیغام لیاقت بلوچ منصورہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بیرسٹر سیف جماعت اسلامی عمران خان کا پیغام لیاقت بلوچ جماعت اسلامی لیاقت بلوچ محمد علی جماعت کی علی سیف کے لیے

پڑھیں:

مولانا عبدالوحید قریشی حیدرآباد میں جماعت اسلامی کی پہچان تھے

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی ٹنڈوجام حافظ غیور احمد نے کہا ہے کہ مولانا عبدالوحید قریشی ضلع حیدرآباد میں جماعت اسلامی کی پہچان تھے، انہوں نے اپنی پوری زندگی تحریک اسلامی کی دعوت عوام تک پہنچانے میں گزاری۔ یہ بات انہوں نے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا مولانا عبدالوحید قریشی کے انتقال سے جماعت اسلامی اپنے ایک مخلص اور بزرگ رہنما سے محروم ہو گئی ہے انہوں نے اپنی پوری زندگی جماعت کے کاموں کے لیے وقف کی ہوئی تھی۔ انہوں کہا ٹنڈوجام میں ناجائز ٹول پلازہ کے قیام کے خلاف تحریک میں ٹنڈوجام کے عوام کے ساتھ مل کر جدوجہد کی اور مقدمات کا سامنا کیا انہوں نے آخری دم تک سماجی اور دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا اور ہر ایک کے کام آئے، انہوں نے کبھی یہ نہیں دیکھا کہ متاثرہ شخص کا تعلق کس جماعت اور کس طبقے سے ہے وہ ہر ایک کے لیے ایک شجرے سایہ دار تھے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ پروفیسر حماد علی بہادرسندھی سابق امیر جماعت اسلامی اور جنرل کونسلر عبدالحمید شیخ جنرل سیکرٹری جماعت ٹنڈوجام جنرل کو نسلر طاہر اسامہ سمیت دیگر افراد نے بھی مولانا عبدالوحید قریشی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے لیے دعائے مغفرت کی۔

متعلقہ مضامین

  • بیرسٹر سیف نے جماعت اسلامی کو بانی پی ٹی آئی کا پیغام پہنچایا
  • چینی نئے سال کے استقبال کے لئے ایف اے او ہیڈکوارٹر میں خصوصی تقریب کا انعقاد
  • کوٹری: جماعت اسلامی جامشورو کے ضلعی عہدیداران طبی کیمپ اور پریس کلب کا دورہ کرتے ہوئے
  • کوٹری ،الخدمت فائونڈیشن کے تحت آنکھوں کے مفت طبی کیمپ کا انعقاد
  • جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کےیوسی دفاتر میں چوری کی واردات
  • جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی دفاتر میں چوری کی واردات، جانیں تفصیل
  • مولانا عبدالوحید قریشی حیدرآباد میں جماعت اسلامی کی پہچان تھے
  • اڈیالہ جیل سے عمران خان کا سعودی ولی عہد کے نام پیغام
  • پی ٹی آئی دنیا کی چھٹی بڑی سیاسی جماعت، ہمارا نشان عمران ہیں، بیرسٹر گوہر