تحریک انصاف کے جنید اکبر بلا مقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخب
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر بلامقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخب ہوگئے۔
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی نامزدگی کیلئے اجلاس ہوا جس میں ارکان نے شرکت کی۔
اپوزیشن لیڈرعمرایوب نے چیئرمین کمیٹی کیلئے جنید اکبر کا نام تجویز کیا جس کے بعد وہ بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چئیرمین شپ کیلئے کافی عرصے سے تنازع چل رہا تھا جو کہ بلا آخر حل ہوگیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جنید اکبر
پڑھیں:
پی ٹی آئی ایم این اے جنید اکبر بلامقابلہ چیئرمین پی اے سی منتخب
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر قومی اسمبلی جنید اکبر بلامقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) منتخب ہوگئے۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے چیئرمین پی اے سی کے لیے جنید اکبر کا نام تجویز کیا تھا، اور اب ان کا بلامقابلہ انتخاب ہوگیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اپوزیشن لیڈر بلامقابلہ منتخب پبلک اکاؤنٹس کمیٹی چیئرمین پی اے سی حکومت عمر ایوب نام تجویز وی نیوز