صدر مملکت نے کئی حجاج کی جانیں بچانے والے آصف بشیر کو تمغہ امتیاز عطا کردیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
فوٹو فائل
صدر آصف علی زرداری نے کئی حجاج کی جانیں بچانے والے آصف بشیر کو تمغہ امتیاز عطا کردیا ہے۔
ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر زرداری نے آصف بشیر کو تمغہ امتیاز عطا کیا۔
آصف بشیر نے بطور معاون حج خدمات سر انجام دیتے ہوئے کئی حجاج کی جانیں بچائی تھیں، وہ اس وقت ڈی سی آفس پشاور میں بطور کمپیوٹر آپریٹر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
صدر مملکت آصف علی زرداری فروری میں چین کا دورہ کرینگے، چینی صدر سے ملاقات طے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری اگلے ماہ 3 روزہ دورے پر چین روانہ ہونگے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق صدر مملکت کا دورہ چین 6 فروری سے شروع ہونے کا امکان ہے، آصف علی زرداری دورہ چین میں ہاربن میں ہونے والے ونٹر ایشن گیمز کی تقریب میں شرکت کریں گے، صدر مملکت کے ہمراہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت دورہ چین میں اہم ملاقاتیں کریں گے، آصف زرداری کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات بھی طے ہے۔
اپنا گھر ٹھیک کئے بغیر قرضوں کے بوجھ سے چھٹکارا پانا مشکل ہے: وزیر خزانہ
یاد رہے کہ آصف علی زرداری نے دورہ چین کیلئے گزشتہ سال نومبر میں جانا تھا مگر پاؤں فریکچر ہونے کے باعث دورہ ملتوی کر دیا گیا تھا۔