’وسیم اکرم نہ آتے تو گوتم گمبھیر سے ہاتھا پائی ہوسکتی تھی‘
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
سابق بھارتی بلے باز منوج تواری نے انکشاف کیا ہے کہ آئی پی ایل کے دوران ایک میچ میں وسیم اکرم نے ان کے اور گوتم گمبھیر کے درمیان ہاتھا پائی ہونے سے روکی۔
منوج تواری اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے درمیان تلخ تعلقات کوئی نئی بات نہیں ہے۔
ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے منوج تواری نے بتایا کہ ’جب ایک نیا کھلاڑی آتا ہے تو اس کی اخبار میں سرخیاں لگتی ہیں، عین ممکن ہے وہ اس وجہ سے مجھ سے ناراض ہوں۔ اگر امیرے پاس پی آر ٹیم ہوتی تو میں آج بھارت کا کپتان ہو سکتا تھا۔‘
انہوں نے مزید کہا ’ایک بار دونوں کے درمیان ایڈن گارڈنز میں میری بیٹنگ پوزیشن کو لے کر شدید بحث ہوگئی۔ میں بہت مایوس تھا، وہ میرے پاس آئے اور کہا کہ یہ رویہ نہیں چلے گا۔ تجھے کبھی کھلاؤں گا نہیں۔ میں نے ان کا سامنا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے کیوں بات کر رہے ہیں۔ اتنے میں وسیم اکرم اندر آگئے اور معاملے کو ٹھنڈا کیا ورنہ ہاتھا پائی ہو سکتی تھی۔‘
دونوں کے درمیان 2015 میں رانجی ٹرافی کے دوران ہونے والی گرما گرمی بھی کافی خبروں کی زینت بنی تھی۔ اس متعلق منوج تواری کا کہنا تھا کہ گوتم گمبھیر ان کے ساتھ فیلڈ پر گالی گلوچ کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ رانجی ٹرافی میں وہ کریز پر گارڈ لے رہے تھے اور گوتم گمبھیر سلپس سے ان کو برا بھلا کہہ رہے تھے۔ پھر انہوں نے تو شام کو مل تجھے مارتا ہوں۔ جس پر منوج تواری نے کہا کہ شام کو کیوں، ابھی مارلو۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گوتم گمبھیر منوج تواری کے درمیان کہا کہ
پڑھیں:
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
کشمیر،گلگت بلتستان ، بالائی خیبر پختونخوا ,شمال مغربی بلوچستان میں بارش اور پہا ڑوں پر برفباری کی توقع ہے جبکہ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، بٹگرام، ایبٹ آباد اور وزیرستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا ہوسکتی ہے۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات اور گرد و نواح میں ہلکی بارش اور ہلکی برفباری ہوسکتی ہے۔ سندھ کے مختلف علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ کوئٹہ، زیارت ، چمن، پشین ، قلعہ عبداللہ ، بارکھان اور چاغی میں تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوسکتی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر رہنے اور بارش اور برفباری کی توقع ہے۔