Express News:
2025-04-16@08:30:58 GMT

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT

کراچی:

بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ کے باعث جمعے کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 27کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی، افراط زر کی شرح میں کمی کے تناسب سے نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں مزید کمی سے جنوری میں غیرملکیوں کی مارکیٹ ٹریژری بلوں سے 3کروڑ 85لاکھ ڈالر کے سرمائے کے انخلا جیسے عوامل کے باعث جمعہ کو ایک بار پھر زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پیش قدمی دیکھی گئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے بیشتر دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 17پیسے کی کمی سے 278روپے 55پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن اس سپلائی بہتر ہونے سے زرمبادلہ کی طلب بڑھنے سے ڈالر نے یوٹرن لیتے ہوئے پیش قدمی شروع کی۔ 

ایک موقع پر ڈالر کی قدر 12پیسے کے اضافے سے 278 روپے 90 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی تاہم اختتامی لمحات میں اس کی ڈیمانڈ گھٹنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 03پیسے کے محدود اضافے سے 278روپے 75پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 08پیسے کے اضافے سے 281روپے21پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں نے عالمی بینک کی پاکستان کے ساتھ شراکت داری فریم ورک کے تحت 10سال میں 20ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پلان، حکومت کی جانب سے مختلف بینکوں سے کمرشل لونز حاصل کرکے فنانشل گیپ کو پورا کرنے اور معیشت میں اصلاحات کا عمل جاری رہنے جیسے مثبت عوامل کو نظرانداز رکھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں ڈالر کی قدر کی سطح پر میں ڈالر

پڑھیں:

وزیراعظم کا ترسیلات زر میں تاریخی اضافے پر سمندر پار پاکستانیوں سے اظہار تشکر

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کا تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی بھی ایک ماہ میں 4 ارب ڈالر کی حد عبور کرنے پر مسرت کا اظہار کیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مارچ 2025ءمیں ترسیلاتِ زر کا حجم 4.1 بلین ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچنے پر سمندر پار پاکستانیوں سے اظہار تشکر کیا، مارچ 2025 میں ترسیلات زر ایک ماہ میں ریکارڈ کی گئی تاریخ کی بلند ترین سطح 4.1 بلین ڈالر جبکہ رواں مالی سال اب تک ترسیلات زر مجموعی طور پر 28 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں اس سال مارچ میں ترسیلات زر میں 37.4 فیصد اضافہ ہوا ہے، اسلام آباد میں جاری اوورسیز پاکستانیز کنونشن کے تناظر میں ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے کی خوشخبری کا آنا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی لگن، جذبے اور ملکی معیشت پر اعتماد کا مظہر ہے۔
محمد شہبازشریف نے مزید کہا کہ ترسیلات زر کا ریکارڈ سطح پر پہنچنا سمندر پار پاکستانیوں کے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی ہے، سمندر پار پاکستانی بیرون ملک دن رات محنت اور لگن سے کام کرکے نہ صرف ملک و قوم کا نام روشن کرتے ہیں بلکہ ترسیلات زر سے ملکی معیشت کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ سمندر پار مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں، مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے محنت کش سمندر پار پاکستانیوں پر فخر ہے، حکومت پاکستان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے۔

انفراسٹرکچر کی ڈویلپمنٹ ترجیحی بنیادوں پر کی جا رہی ہے:معاون خصوصی راشد اقبال نصر اللہ

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ایم کیو ایم کا کاروباری اوقات میں مارکیٹوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ
  • پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری سے انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی
  • زرمبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ اضافہ: وجہ کیا ہے اور پاکستانی معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟
  • سونے کی مسلسل بلند اُڑان ؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مزید مہنگا ہوگیا
  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
  • شہباز شریف کا ترسیلات زر میں تاریخی اضافے پر سمندر پار پاکستانیوں سے اظہار تشکر
  • درآمدات میں اضافے کے باعث انٹربینک میں ڈالر مضبوط، اوپن مارکیٹ میں روپیہ تگڑا
  • وزیراعظم کا ترسیلات زر میں تاریخی اضافے پر سمندر پار پاکستانیوں سے اظہار تشکر
  • سونے کی قیمت میں مسلسل ہوشربا اضافے کے بعد معمولی کمی
  • زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہیں،درآمدات میں کمی لائی گئی، کرنٹ اکاﺅنٹ سرپلس رہا ہے.گورنراسٹیٹ بینک