وکی کوشل نے چھاوا کے لیے 105 کلو وزن بڑھایا، مداح حیران
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
وکی کوشل، راشمیکا مندنا، پروڈیوسر دنیش وجن اور ڈائریکٹر لکشمن اؤتیکر نے ممبئی کے پلازا تھیٹر میں فلم چھاوا کے ٹریلر کی شاندار تقریب میں رونمائی کی۔ ٹریلر لانچ سے قبل وکی کوشل کے روڈ شو نے شائقین کی زبردست توجہ حاصل کی، جہاں مداحوں کا جوش و خروش عروج پر تھا۔
تقریب کے دوران وکی کوشل نے فلم کے لیے اپنی تیاریوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اس کردار کے لیے اپنے وزن میں 25 کلو اضافہ کیا۔
ان کا کہنا تھا، "میرا وزن 80 کلو سے بڑھا کر 105 کلو کیا گیا۔ مجھے گھڑ سواری اور تلوار بازی سیکھنے میں چھ ماہ لگے۔ فلم کی تیاریوں کے دوران جو جی اور پرویز سر نے میرا بہت ساتھ دیا۔"
وکی نے مزید کہا، "فلم کی شوٹنگ کا بڑا حصہ وائی میں کیا گیا، جہاں شدید گرمی میں 2000 ایکسٹراز اور 500 اسٹنٹ مین شامل تھے۔ یہ رمضان کا مہینہ تھا، اور ان اسٹنٹ مین نے روزے کے دوران کام کیا تاکہ چھترپتی سمبھاجی مہاراج کی عظمت کو اجاگر کیا جا سکے۔ یہ دیکھ کر دل کو سکون ملتا تھا۔"
انہوں نے کہا، "میں نے اس کردار کے لیے اپنی پوری جان لگا دی۔ مجھے خوشی ہے کہ میں نے اپنی استطاعت سے بڑھ کر اس فلم کو دیا۔"
چھاوا 14 فروری کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جیا بچن کے جذباتی پیغام پر ایشوریا آبدیدہ
ممبئی(شوبز ڈیسک)ایشوریا اور ابھیشیک بچن کے رشتے کے درمیان دراڑ کی خبریں تو منظر عام پر آتی رہی ہیں لیکن ساس بہو ایشوریا اور جیا بچن کے رشتے سے متعلق کوئی منفی خبر بھی سامنے نہیں آئی۔
ماضی کے جھروکوں سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں جیا بچن اس وقت اپنی ہونے والی بہو ایشوریا کے بارے میں تعریفی کلمات ادا کررہی ہیں جس سے ایش کی آنکھوں میں نمی تیرتی ہوئی نظر آرہی ہے۔
2007میں لوگوں نے ایک خوبصورت محبت کی کہانی پروان چڑھتے دیکھی جب ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے نے اپنی منگنی کا اعلان کیا۔
اسی سال اپریل میں اس جوڑے نے بچن خاندان کی رہائش گاہ ’پرتیکشا‘ میں ایک نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ کر اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا۔
View this post on InstagramA post shared by ????Aishwarya(ऐश्वर्या)???? (@diehardfanofaishwaryarai_arb)
یہ شادی شوبز کی تاریخ کی سب سے شاندار اور زیرِبحث تقریبات میں سے ایک بن گئی، جلد ہی ابھیشیک اور ایشوریا کو ’سپر کپل‘ کا لقب دے دیا گیا۔
اس سے پہلے کہ وہ دونوں اپنی خوشیوں بھری دنیا میں قدم رکھتے، ابھیشیک کی والدہ اور لیجنڈری اداکارہ جیا بچن نے اپنی ہونے والی بہو کے لیے ایک ایوارڈ تقریب میں ایسا جذباتی اور محبت بھرا پیغام دیا کہ ایشوریا کی آنکھیں خوشی سے نم ہو گئیں۔
جیا بچن کی یہ یادگار ویڈیو، جس میں وہ اپنی بہو ایشوریا رائے بچن کے لیے بے حد پیارا پیغام دیتی نظر آتی ہیں، اب ایک بار پھر انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے۔
2007 کے فلم فیئر ایوارڈز کی اس ویڈیو میں، جب ایشوریا اپنی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ وصول کرنے اسٹیج پر آئیں تو جیا بچن نے ان کے لیے دل کو چھو لینے والی خواہش کا اظہار کیا۔
شادی سے کچھ ماہ قبل جیا بچن نے کہا کہ آج میں ایک بار پھر ساس بننے جا رہی ہوں ایک نہایت خوبصورت لڑکی کی، جس کی قدریں بہت بلند ہیں، جس میں بڑی شرافت ہے اور ایک خوبصورت مسکراہٹ، میں تمہیں اپنے خاندان میں خوش آمدید کہتی ہوں، مجھے تم سے بہت محبت ہے۔
جیا بچن نے مزید کہا کہ میں نے سوچا کہ یہ صحیح وقت ہوگا اس ایوارڈ کو قبول کرنے کا، میں کہنا چاہوں گی کہ اے خدا، تو ہمیں من کی شکتی دینا،ہم جھوٹ سے دور رہیں اور سچ سے ہمارا دل بھرا رہے، بہت بہت شکریہ۔
ان محبت بھرے الفاظ کو سن کر ایشوریا کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو آ گئے، اب یہ پرانی ویڈیو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر دل جیت رہی ہے، جس کے کمنٹ سیکشن میں ایک صارف نے لکھا کہ ‘ایک بہو کے لیے اپنی ساس سے تعریف سننا بہت بڑی بات ہے، اسی لیے وہ جذباتی ہو گئی’۔
جبکہ ایک اور نے کہا کہ کتنا پیارا رشتہ ہے ،میں نے کبھی ایشوریا کو اتنی سچائی سے روتے نہیں دیکھا تھا۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ دعا ہے یہ محبت ہمیشہ قائم رہے جبکہ ایک اور تبصرہ پڑھنے کو ملا کہ ‘واہ، یہ الفاظ واقعی جادوئی تھے’ ۔
ابھیشیک اور ایشوریا کے درمیان خراب تعلقات کی خبریں اب دم توڑ چکی ہیں اور دونوں اپنی زندگی میں خوش باش نظر آتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:ہانیہ عامر کی کیوٹنس کی حدیں پار کرتی نئی ویڈیو وائرل