اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 جنوری 2025ء) سرگئی شوئیگو، صدر ولادیمیر پوٹن کی سکیورٹی کونسل کے سکریٹری ہیں اور ماضی میں روس کے وزیر دفاع بھی رہ چُکے ہیں۔ انہوں نے نیوز ایجنسی TASS کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا، '' دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے تنازعات اور جغرافیائی سیاسی دشمنی میں اضافے سے ریاستوں کے درمیان پرتشدد تصادم کے خطرات بڑھ گئے ہیں اور اس تصادم کا جوہری طاقتیں بھی حصہ بن سکتی ہیں۔

‘‘

روس: صدر پوٹن کا جوہری ڈیٹرینس کا نیا نظریہ کیا ہے؟

نیٹو کا روس پر جوابی الزام

مغربی دفاعی اتحاد نیٹو نے مذکورہ روسی الزامات کے جواب میں کہا ہے کہ دراصل روس ہی کشیدگی میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔ اس تناظر میں نیٹو نے 2023 ء میں اُس روسی اقدام کا خاص طور سے ذکر کیا جس میں ماسکو نے اعلان کیا تھا کہ روس اپنے اتحادی ملک بیلاروس میں ''ٹیکٹیکل نیوکلئیر ہتھیار‘‘ تعینات کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بیلاروس کی سرحد نیٹو کے تین رکن ممالک کی سرحدوں سے ملتی ہے۔

صدر پوٹن نے جوہری تجربات کرنے پر عائد پابندی ہٹا دی

اُدھر روسی سکیورٹی کونسل کے سکریٹری اور سابق وزیر دفاع شوئیگو نے کہا کہ ان کا ملک جس نے فروری 2022ء میں ہزاروں فوجیوں پر مشتمل دستے یوکرین بھیجے تھے، اور روس اور اس کا تحادی بیلاروس خطے کو داخلی طور پر غیر مستحکم کرنے کی مغربی طاقتوں کی کوششوں کے خلاف حفاظتی اقدامات کرنا چاہتے تھے۔

شوئیگو نے اس امر کا اعادہ کیا بیلا روس اب روس کے جوہری ہتھیاروں کے سائے میں محفوظ ہے۔ یہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی طرف سے گذشتہ برس جوہری ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق روسی نظریے میں تبدیلی کے اعلان کے نتائج تھے۔

روسی یوکرینی جنگ: پوٹن کی جوہری طاقت میں اضافے کی دھمکی

قریب ترین ممالک کے لیے تحفظ

روس کی جوہری طاقت دراصل اپنے قریبی اتحادیوں کو تحفظ کی یقین دہانی کراتی ہے۔

سابق وزیر دفاع شوئیگو کا کہنا تھا،''روسی نیوکلیئر امبریلا‘‘ اب اپنے اتحادیوں کو تحفظ کی یقینی دہانی کراتی ہے۔

شمالی کوریا کی’جوہری حملہ‘ کرنے کی فرضی مشق

جس تناظر میں روس اپنے دفاع کے لیے جوہری ردعمل کی اجازت دیتا ہے اسی میں روس اپنے قریبی اتحادیوں کو اپنی جوہری طاقت سے تحفظ فراہم کرنے کا یقین دلاتا ہے۔ شوئیگو کے بقول، ''حملے کو پسپا کرتے وقت بڑے پیمانے پر تباہی کا سبب بننے والے ہتھیاروں کا استعمال یا جارحیت کے لیے روایتی ہتھیاروں کا استعمال جو علاقائی خودمختاری یا سالمیت کے لیے ایک اہم خطرہ پیدا کرتا ہے۔ ہر دو صورتوں میں۔‘‘

ک م/ ع ا (روئٹرز)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے لیے

پڑھیں:

میرپور ماتھیلو: تیز رفتار ٹرالر اور موٹر سائیکل میں تصادم، نوجوان جاں بحق

میرپور ماتھیلو (پ ر) بائی پاس قومی شاہراہ موت کا رقص پیش کرنے لگی، حادثات روز کا معمول بن گئے، تیز رفتار ٹرالر اور موٹر سائیکل میں تصادم موٹر سائیکل سوار نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ، تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ موت کا رقص پیش کرنے لگی جس کی وجہ سے حادثات روز کا معمول بن گئے ہیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز میرپور ماتھیلو بائی پاس قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرالر اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 20 سالہ نوجوان تنویر احمد سومرو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ اطلاع پر میرپور ماتھیلو پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نوجوان کی لاش کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ ہوتے تو یوکرین جنگ 48 گھنٹے میں ختم ہو جاتی؟
  • سوات: تلخ کلامی پر پولیس اہلکار نے 2 دوستوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا
  • جامعات کی خودمختاری ،طلبہ یونین کے انتخابات ،جماعت اسلامی کا وزیر اعلیٰ ہاؤس پر احتجاج کا انتباہ
  • برطانیہ کا جاسوسی پر روس کو انتباہ، یوکرین میں پاور پلانٹ تباہ
  • شی جن پنگ اور پوٹن کی ڈیڑھ گھنٹہ میٹنگ، کیا کچھ زیربحث آیا؟
  • ریپبلیکن قانون سازوں کا امریکہ میں دہشت گردی کے خطرات کے بارے میں انتباہ
  • ایم نائن موٹر وے پر مسافر کوچ، ٹرالر میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، 12 زخمی
  • میرپور ماتھیلو: تیز رفتار ٹرالر اور موٹر سائیکل میں تصادم، نوجوان جاں بحق
  • ایٹم توڑنے کے دعو ے پراہل نیوزی لینڈ ٹرمپ سے خفا