چینی نئے سال کے استقبال کے لئے ایف اے او ہیڈکوارٹر میں خصوصی تقریب کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
چینی نئے سال کے استقبال کے لئے ایف اے او ہیڈکوارٹر میں خصوصی تقریب کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز
اقوام متحدہ () اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن نے اٹلی کے شہر روم میں اپنے صدر دفتر میں چینی نئے سال کی استقبالیہ تقریب منعقد کی۔
تقریب میں 500 سے زائد افراد نے شرکت کی جن میں ایف اے او کے رکن ممالک کے نمائندے، مبصرین کے نمائندہ دفتر کے سفراء، اٹلی میں مختلف ممالک کے سفراء، بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان، ایف اے او کے ایگزیکٹوز اور دیگر افراد شامل تھے۔
استقبالیہ میں اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) کے عملے نے چانیز نیو ایئر کے نغمے پیش کیے۔ فنکاروں نے چینی مارشل آرٹس، موسیقی، روایتی رقص اور دیگر پرفارمنسز بھی پیش کیں، جس سے شرکاء کو چینی جشن بہار کا خصوصی تجربہ فراہم کیا گیا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایف اے او
پڑھیں:
ایس ایس پی آفس سکھر میں پروقارالوداعی تقریب کا انعقاد
سکھر(نمائندہ جسارت)ایس ایس پی آفس سکھر میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ نے پولیس سروس سے ریٹائر ہونے والے دو ہیڈ کانسٹیبل امیر بخش کلوڑ اور غلام مصطفی میرانی کی خدمات کو سراہا۔ ایس ایس پی سکھر نے انکی محنت اور فرض شناسی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی یہ پولیس ملازمین قانون کی عمل داری کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ تقریب میں ریٹائرڈ ہیڈ کانسٹیبل امیر بخش کلوڑ اور غلام مصطفی میرانی کو روایتی اجرک شیلڈ، پھولوں کے تحائف اور بوسکی کی پھگ پہنائی گئی۔ ایس ایس پی سکھر نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور تقریب کے اختتام پر انہیں پولیس پروٹوکول کے ساتھ ان کے گھروں کوروانہ کیا۔ امیر بخش کلوڑ اور غلام مصطفیٰ میرانی نے ایس ایس پی سکھر اور تمام افسران و جوانوں کا شکریہ ادا کیا۔