چینی صدر کی اسپرنگ فیسٹیول کی آمد پر عام شہریوں سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
چینی صدر کی اسپرنگ فیسٹیول کی آمد پر عام شہریوں سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز
بیجنگ () چین کے
صوبہ لیاوننگ کے دورے کے دوران چینی صدر شی جن پھنگ نے دیہی علاقوں، بازاروں، کمیونٹیز اور کاروباری اداروں کا معائنہ کرنے کے لیے ہولوداو، شین یانگ، بین شی اور دیگر مقامات کا دورہ کیا اورنچلی سطح کے کارکنوں کے لئے پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی نیک تمناوں کا اظہار کیا۔
شی جن پھنگ نے لیاؤننگ صوبائی پارٹی کمیٹی اور صوبائی حکومت کی ورک رپورٹ سنی ، لیاؤننگ کے مختلف کاموں کی توثیق کی، اور امید ظاہر کی کہ لیاؤننگ نئے دور میں شمال مشرقی چین کی جامع بحالی کو فروغ دینے میں نئی کامیابیوں کے لئے جدوجہد جاری رکھے گا ، اور لیاوننگ میں چینی طرز کی جدیدکاری کا ایک نیا باب رقم کرنے کی کوشش کرے گا۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ لیاؤننگ کا صنعتی نظام نسبتاً مکمل ہے ، اور روایتی صنعتوں کی تبدیلی اور اپ گریڈیشن اور اسٹریٹجک ابھرتی ہوئی صنعتوں کی ترقی کو مربوط کرنا اور جدید صنعتی نظام کی تعمیر کو تیز کرنا ضروری ہے۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ شمال مشرقی چین کی جامع بحالی کا انحصار اصلاحات اور کھلے پن پر ہے۔ لیاؤننگ زرعی وسائل سے مالا مال ہے ، اور شہری اور دیہی علاقوں کی مربوط ترقی پر عمل کرنا ، نئی شہرکاری کی تعمیر کو فروغ دینا ، اور دیہی علاقوں کی جامع بحالی کو ٹھوس طور پر فروغ دینا ضروری ہے۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ ہمیں پارٹی کی قیادت پر سختی سے عمل کرنا چاہئے تاکہ ایک صاف ستھرا اور راست باز سیاسی ماحول تخلیق کیا جا سکے اور برقرار رکھا جائے ، اور ہر سطح کے کارکنوں کی ایمانداری اور نظم و ضبط پر مبنی صلاحیتوں کو پروان چڑھایا جائے۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
چائنا میڈیا گروپ ” اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر” خصوصی تقریب کا میڈرڈ میں انعقاد
چائنا میڈیا گروپ ” اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر” خصوصی تقریب کا میڈرڈ میں انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز
بیجنگ ()اسپین میں چائنا میڈیا گروپ کا “اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر ، گلوبل واچ اسپرنگ فیسٹیول گالا” ایونٹ میڈرڈ میں منعقد ہوا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اس موقع پر ایک ویڈیو تقریر کی۔ اسپین میں چین کے سفیر یاؤ چنگ نے بھی تقریب میں شرکت کی اور تقریر کی۔اقوام متحدہ کے سیاحتی ادارے کے سیکریٹری جنرل زراب پولولیکاشویلی نے ایک ویڈیو پیغام دیا۔ تقریب میں ہسپانوی ثقافتی اور سیاحتی حلقوں کے ساتھ ساتھ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے دوستانہ افراد نے شرکت کی۔
شین ہائی شیونگ نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ جشن بہار کا تہوار نہ صرف اقوام متحدہ کی جانب سے مقرر کردہ عالمی دن بن گیا ہے بلکہ گزشتہ سال اسے انسانیت کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا ۔ ” چانیز نیو ایئر ” عالمی سطح پر تہذیب کے پھولوں میں اپنی ایک منفرد کشش کے ساتھ کھلتا ہے. چائنا میڈیا گروپ اسپرنگ فیسٹیول گالا مسلسل 42 سال سے منعقد کیا جا رہا ہے
اور آج دنیا میں نئے سال کے موقع پر سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ثقافتی اور فنکارانہ ٹی وی پروگرام بن گیا ہے۔ اسپرنگ فیسٹیول کی غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں کامیاب شمولیت کے بعد پہلے اسپرنگ فیسٹیول گالا کے طور پر ، اس سال کااسپرنگ فیسٹیول گالا 82 زبانوں میں نشر ہو گا ، اور سی ایم جی کے “5 جی + 4 کے / 8 کے + اے آئی” کی سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کو استعمال کرتے ہوئے اندرون اور بیرون ملک ناظرین کے لئے “خوشگوار ، مبارک اور پرجوش” ثقافتی پروگرام پیش کرے گا۔ ہم مخلصانہ طور پر تمام لوگوں کو اس عظیم ثقافتی آڈیو ویژول میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہیں۔