کون کونسے سرکاری ملازمین کو فارغ کیا جا رہا ہے؟ بری خبر
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
نگراں دورِ حکومت میں بھرتی سرکاری ملازمین کو فارغ کرنےکا بل صوبائی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔
بل کے مطابق کےپی ملازمین بل 2025 کا اطلاق 22 جنوری 2023 سے 29 فروری 2024 کی بھرتیوں پر ہو گا تاہم سن اور اقلیتی کوٹہ، کمیشن کے ذریعے بھرتیوں کو استثنیٰ حاصل ہو گا۔
ملازمین کو نکالنے میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائےگی اور اس 7 رکنی کمیٹی کی سربراہی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کریں گے تمام ادارے نگراں دور کی بھرتیوں پر 30 دن میں رپورٹ مرتب کریں گے۔
ملازمین سے متعلق کمیٹی کافیصلہ حتمی ہو گا۔ بل کامقصد نگراں دور کی بھرتیوں کو غیرقانونی قرار دینا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سرکاری نرخنامے میں زندہ برائلر مرغی ،فارمی انڈوں کے نرخ مستحکم رہے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2025ء)شہر میں پرچون سطح پر زندہ برائلر مرغی کی قیمت 411روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت220روپے فی درجن پر مستحکم رہی ۔(جاری ہے)
دوسری جانب سرکاری نرخنامے میں برائلر گوشت کے نرخ جاری نہ ہونے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں دکاندار اپنی مرضی کی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔مختلف علاقوں میں برائلر گوشت 650سی670روپے کلو تک فروخت کیا گیا ۔