Daily Ausaf:
2025-04-16@22:46:00 GMT

شیر کا بچہ رکھناجرم،ٹک ٹاکر رجب بٹ کو سزا سنا دی گئی

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT

لاہور(نیوز ڈیسک)جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور نے شیر کا بچہ رکھنے کے الزام میں ٹک ٹاکر رجب بٹ کو سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورکے جوڈیشل مجسٹریٹ نے شیر کا بچہ رکھنے کے الزام میں ٹک ٹاکر رجب بٹ کو کمیونٹی سروس کی سزا سنائی۔ رجب بٹ کے خلاف وائلڈ لائف افسر نے کلندرا جمع کروایا تھا۔ رجب بٹ نے غیرقانونی طور پر شیر کا بچہ اپنے پاس رکھنے کا اعتراف کیا تھا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے مطابق رجب بٹ ایک سال تک پرو بیشن افسر کے ماتحت کمیونٹی سروس فراہم کریں گے۔ رجب بٹ اپنے 5 منٹ کے وی لاگ میں جانوروں کے حقوق پر گفتگو کریں گے۔ وی لاگ ہر ماہ کے پہلے ہفتے میں پرو بیشن افسر کی اجازت کے بعد اپ لوڈ ہوگا۔ وی لوگ میں جانوروں کے تحفظ اور حقوق سے متعلق گفتگو ہوگی۔

عدالت نے محکمہ وائلڈ لائف کو جانوروں کے تحفظ بارے تمام مواد رجب بٹ کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر پروبیشن آفیسر رجب بٹ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرے تو وہ حاضری کے پابند ہوں گے۔ فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی۔

ٹک ٹاکر رجب بٹ کا اعترافی بیان

ٹک ٹاکر رجب بٹ نے بیان میں کہا کہ اعتراف کرتا ہوں کہ میرے پاس سے غیرقانونی طور پر شیر کا بچہ برآمد ہوا۔ میرے علم میں نہیں تھا کہ جنگلی جانور تحفے کے طور پر وصول نہیں کیے جا سکتے۔ اب سمجھ گیا ہوں کہ ان حالات میں جنگلی جانوروں کو رکھنا نا مناسب ہے۔ مجھے اپنے عمل پر افسوس ہے۔ بطور سوشل میڈیا انفلوئنسر مجھے مثبت مواد بنانا چاہیئے۔ میں شیر کا بچہ رکھنے کا مجاز نہیں تھا میں نے اس عمل سے غلط مثال قائم کی۔ غلطی کا ادراک کرتے ہوئے رضاکارانہ طور پر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے کمیونٹی سروس فراہم کروں گا اور جنگلی جانوروں کے حقوق سے متعلق مثبت پیغام دوں گا۔ خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں۔
مزیدپڑھیں:دنیا بھر کے مرد لمبے ہوگئے، قد میں خواتین کی نسبت دگنا اضافہ

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ٹک ٹاکر رجب بٹ جانوروں کے شیر کا بچہ رجب بٹ کو

پڑھیں:

چینی صدر شی جن پھنگ  انسانیت کا گہرا احساس رکھنے والے رہنما ہیں،وزیراعظم  ملائیشیا

چینی صدر شی جن پھنگ  انسانیت کا گہرا احساس رکھنے والے رہنما ہیں،وزیراعظم  ملائیشیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ کے ملائیشیا کے سرکاری دورے کے موقع پر، چائنا  میڈیا گروپ  نے وزیراعظم آفس میں  ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم   کا خصوصی  انٹرویو کیا۔انور  ابراہیم نے انٹرویو کے دوران چین ملائیشیا  تعلقات کی ترقی کی تعریف کی اور کہا کہ صدر شی جن پھنگ  کا یہ دورہ چین ملائیشیا  تعلقات کی ترقی میں ایک نئی بلندی کو ظاہر کرتا ہے۔  

انہوں نے کہا کہ وہ صدر شی جن پھنگ کے ثقافت اور تہذیب کے ویژن سے مکمل طور پر متفق ہیں۔ صدر شی جن پھنگ گہرے انسانی جذبات کے حامل رہنما ہیں۔ دنیا کو مشترکہ خوشحالی حاصل کرنے کے لئے تہذیبوں کے مابین باہمی سیکھنے اور اختلافات کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔انور ابراہیم نے کہا کہ چائنا  میڈیا گروپ  اور ملائیشیا کے یونیورسل ٹیلی ویژن نیوز کے اشتراک سے منعقد ہونے والا “ایشیا  پرسپیکٹیو” پروگرام چین اور ملائیشیا کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے دور رس اہمیت کا حامل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم نرخ برقرار رکھنے سے ریونیو میں کتنے ارب کا اضافہ ہوگا؟ سیکرٹری خزانہ نے بتا دیا
  • کلونجی، بیماریوں سے بچاؤ کا ذریعہ
  • پاکستان اور چین کے درمیان سمندری تعاون پر پانچواں مذاکراتی دور، تعاون برقرار رکھنے کا فیصلہ
  • غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
  • پاک-چین میری ٹائم کے شعبے میں مذاکرات کا پانچواں دور، تعاون برقرار رکھنے کا فیصلہ
  • امریکی شہریت رکھنے والے یرغمالی سے متعلق حماس کا اہم بیان سامنے آگیا
  • رجب بٹ ایک پوڈکاسٹ کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ جان کر ہوش اُڑ جائیں گے
  • مالدیپ نے اسرائیلی پاسپورٹ کے حامل افراد کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی
  • اسلام آباد: خاتون ٹک ٹاکر کی پولیس افسران کی سیٹ پر ویڈیو، ایس ایچ او اور تھانہ محرر معطل
  • چینی صدر شی جن پھنگ  انسانیت کا گہرا احساس رکھنے والے رہنما ہیں،وزیراعظم  ملائیشیا